’میری مدد کرو تاکہ۔۔۔‘ انٹرنیٹ کیفے میں کمپیوٹر استعمال کرتا شخص اچانک گرگیا، منہ سے خون بہنے لگا، پولیس موقع پر پہنچی تو بے ہوش ہوتے ہوتے افسر کے کان میں کیا بات کہہ دی؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
بیجنگ (نیوز ڈیسک)انسان کے لئے اپنی جان سے قیمتی کیا چیز ہوسکتی ہے، لیکن چین کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں زمین پر گرے اور منہ سے خون اگلتے نوجوان نے مدد کے لئے آنے والے پولیس اہلکاروں کو یہ درخواست کرکے حیران کردیا کہ اسے اٹھنے میں مدد دی جائے تاکہ وہ پھر سے وہی گیم جاری رکھ سکے جسے کھیلتے کھیلتے بے ہوش ہو گیا تھا۔
’میں آئینی امور کی ماہر ہوں لیکن اب وکالت چھوڑ کر جسم فروشی کا پیشہ اپنالیا ہے کیونکہ۔۔۔‘ خاتون وکیل نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر تمام وکیلوں کے گال شرم سے لال ہوجائیں
ویب سائٹ WWWN کی رپورٹ کے مطابق جب پولیس اہلکار انٹرنیٹ کیفے میں پہنچے تو 22 سالہ نوجوان زمین پر گرا پڑا تھا اور اس کے منہ سے خون جاری تھا۔ وہاں موجود لوگوں نے اہلکاروں کو بتایا کہ نوجوان گزشتہ 9گھنٹوں سے مسلسل گیم کھیل رہا تھا۔ شدید جسمانی و ذہنی نقاہت کے باعث وہ چکرا کر زمین پر گرا اور اس کے منہ سے خون جاری ہوگیا۔ جب پولیس اہلکار پہنچے تو وہ بے ہوشی کے قریب تھا اور اٹھنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس اہلکار جونہی اس کے قریب پہنچے تو وہ کہنے لگا ”مجھے ہر صورت میں یہ گیم جیتنی ہے، پلیز میری مدد کریں اور مجھے اُٹھا کر کرسی پر بٹھائیں۔ میں یہ گیم جاری رکھنا چاہتا ہوں۔“
پولیس اہلکاروں نے اس کی حالت دیکھتے ہوئے اس کی درخواست مسترد کردی اور اس کا کمپیوٹر بند کرکے اسے ہسپتال پہنچایا، جہاں علاج کے بعد حالت سنبھلنے پر اسے گھر روانہ کردیا گیا۔