وہ غلیظ کھانے جو کروڑوں لوگ شوق سے کھاتے ہیں
پیرس (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں مرغی، بکری، گائے وغیرہ کا گوشت شوق سے کھایا جاتا ہے اور محدود تعداد میں پرندے بھی گوشت کیلئے شکار کئے جاتے ہیں لیکن دنیا میں ہر جگہ صرف اس قسم کے جانوروں کا گوشت نہیں کھایا جاتا بلکہ ایسی ایسی چیزں کھائی جارہی ہیں کہ بعض کے متعلق تو سوچنا بھی ناممکن ہے۔
٭ اگرچہ کبوتر کا گوشت انتہائی محدود مقدار میں ہمارے ہاں بھی کھایا جاتا ہے لیکن فرانس میں یہ بہت مقبول ہے۔ اسے نرم، لذیذ اور توانائی سے بھرپور سمجھا جاتا ہے۔
٭ بعض علاقوں میں ہاتھی کا گوشت بھی کھایا جاتا ہے۔ ایک ہاتھی میں سے اوسطاً آدھا ٹن گوشت نکلتا ہے۔
٭ ریشم کے کپڑے اگرچے ذائقے میں کڑوے ہوتے ہیں لیکن انہیں تل کر کھایا جاتا ہے اور ان کے اندر سے رسنے والے جوس کو پسند کیا جاتا ہے۔
٭ کمبوڈیا میں ٹیرن ٹولا نامی بڑے سائز کی خطرناک مکڑی کو خاص غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ شتر مرغ کا گوشت دیگر ممالک کے علاوہ امریکہ میں بھی کھایا جاتا ہے۔ اس میں چربی بہت ہی کم ہوتی ہے۔
٭ بعض ممالک میں چوہوں کو پروٹین سے بھرپور غذا سمجھ کر کھایا جاتا ہے۔
٭ کاکروچ بھی پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دنیا کے متعدد ممالک میں کھایا جاتا ہے، اسے تل کر یا کچا بھی کھایا جاتا ہے۔
٭ جنوب مشرقی ایشیاءکے ممالک میں بطخ کے انڈے کو چوزہ بننے کا عمل شروع ہونے بعد ابال کر کھایا جاتا ہے، اسے ”بالوط“ کا نام دیا جاتا ہے۔
٭ مائیکرو نیزیا میں چکگادڑوں کا سوپ بہت مقبول ہے۔
٭ بچھوﺅں اور گھونگھوں کا بھون کر کھایا جاتا ہے۔
٭ آکٹوپس جیسے خطرناک جانور کو بھی کھایا جاتا ہے، تلے ہوئے آکٹوپس کالا مادی اور کچا کھائے جانے والے سانا کجی بہت مشہور ہیں۔
٭ اسی طرح بندوں، مینڈکوں اور گدھوں کو بھی بعض ممالک میں بطور خوراک استعمال کیا جاتا ہے۔