خبردار! سائنسدانوں نے دوسروں کو بوسہ دینے کا خوفناک نقصان بتادیا، جان کر آپ کی گھبراہٹ کی بھی انتہا نہ رہے گی موبائل صارفین ہوشیار ہوجائیں!

خبردار! سائنسدانوں نے دوسروں کو بوسہ دینے کا خوفناک نقصان بتادیا، جان کر آپ ...
خبردار! سائنسدانوں نے دوسروں کو بوسہ دینے کا خوفناک نقصان بتادیا، جان کر آپ کی گھبراہٹ کی بھی انتہا نہ رہے گی موبائل صارفین ہوشیار ہوجائیں!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) تمباکو اور شراب نوشی کے کینسر کے ساتھ تعلق کے بارے میں سب جانتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ بوس و کنار کے باعث گلے اور سر کا کینسر پھیلنے کی شرح تمباکو نوشی اور شراب نوشی کے باعث ہونے والے کینسر سے بھی زیادہ ہے۔
رائل ڈارون ہسپتال کے سائنسدان باہیان تھامس کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ گہرے بوسے کی وجہ سے ہیومن پیپلوماوائرس (HPV) منتقل ہوسکتا ہے۔ یہ وائرس سر اور گلے کے 70 فیصد کینسر کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر تھامس نے ’’ڈیلی میل آسٹریلیا‘‘ کو بتایا کہ اگر کوئی شخص HPV سے متاثرہ ہوجائے اور یہ انفیکشن گلے کے اوروفیرنکس حصے میں پہنچ جائے تو کینسر کا خدشہ 250 گنا بڑھ جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وائرس مردوں اور عورتوں میں پھیلاؤ کی یکساں شرح رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کا انوکھا ترین میلہ جہاں شرکا ء ایک دوسرے کو بوسہ دینے کیلئے جمع ہو تے ہیں کیونکہ۔۔۔
سنٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے کہ HPV اورل جنسی فعل یا لبوں کے ساتھ لب جوڑ کر بوسہ لینے سے منتقل ہوسکتا ہے۔ سنٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک فیصد افراد میں HPV کی وہ قسم پائی جاتی ہے جو اوروفرینجیل کینسر کا باعث بنتی ہے اور ان افراد کے ساتھ بوس و کنار وائرس کی منتقلی کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -