تاریخ میں پہلی مرتبہ عربی زبان میں انتہائی شرمناک ترین میگزین متعارف کروادیا گیا

تاریخ میں پہلی مرتبہ عربی زبان میں انتہائی شرمناک ترین میگزین متعارف ...
تاریخ میں پہلی مرتبہ عربی زبان میں انتہائی شرمناک ترین میگزین متعارف کروادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اومان (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی دنیا میں ہم جنس پرستی کا رواج اور مقبولیت کوئی اچنبھے کی بات نہیں مگر کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ اس لعنت کی نمائندگی کرنے والا میگزین ایک دن عربی زبان میں بھی شائع ہو گا۔
ویب سائٹ آﺅٹ کی رپورٹ کے مطابق ہم جنس پرستوں کا میگزین My Kaliگزشتہ 8 سال سے انگریزی زبان میں آن لائن شائع کیا جارہا تھا، مگر حیرت کی بات ہے کہ اب یہی شرمناک میگزین عربی زبان میں بھی شائع کیا جا رہا ہے۔ اردن میں شائع ہونے والے عربی ایڈیشن کے ایڈیٹرز کا کہنا ہے کہ عرب دنیا میں ہم جنس پرستوں کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں اپنے جذبات اور حالات کے اظہار کے لئے ایک پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو انہیں My Kali میگزین نے ان کی اپنی زبان میں فراہم کردیا ہے۔

بڑے اسلامی ملک میں ایک ایسی شرمناک شادی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا،اس عمل کو جرم قرار دیدیا گیا
پہلے شمارے میں آزادی اظہار، سماجی ناانصافیوں اور خواتین کے حقوق پر متعدد مضامین شامل کئے گئے ہیں جبکہ ہم جنس پرستی کا پول کھلنے پر اردن سے فرار ہوجانے والے سکالر کے بارے میں بھی ایک خصوصی مضمون شائع کیا گیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق میگزین کے بانی خالد عبدالہادی کا کہنا تھا کہ انہیں میگزین کی اشاعت پر کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کسی قسم کی دھمکیاںموصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے ایک فیس بک میسج میں واضح کیا کہ عالمی میڈیا میں انہیں دی جانے والی دھمکیوں کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔ خالد عبد الہادی نے آنے والے وقت میں میگزین کی ترقی اور مزید مقبولیت کی امید بھی ظاہر کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -