’جب تک یہ کام نہیں ہوگا ناچتی رہوں گی۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے مسلسل 8 گھنٹے ناچ ناچ کر ریکارڈ بنالیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کو بھی اس بے وقوفی پر تعجب ہوگا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی معاشرہ اس قدر توہم پرست ہے کہ اکثر مختلف مرادیں پانے کے لیے لوگوں کی طرف سے عجیب و غریب اور مضحکہ خیز حرکتیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک خبر آئی تھی کہ بھارت کے ایک گاﺅں میں بارش کے دیوتا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کے لیے ایک بچے کو برہنہ حالت میں پورے گاﺅں میں گھمایا گیا تھا۔ اب ایک خبر آئی ہے کہ بھارتی علاقے بندیل کھنڈ میں ایک 15سالہ لڑکی نے بارش کے دیوتا کو خوش کرنے اور علاقے میں مون سون کی زیادہ بارشوں کے حصول کے لیے مسلسل 8گھنٹے تک پانی میں رقص کیا ہے۔ اس لڑکی کا نام انکیتا واجپائی ہے اور اس قدر طویل رقص کرنے پر اس کا نام انڈیا بک آف ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔ انکیتا اس سے قبل بھی کتھک ڈانس کے 120چکر ایک منٹ میں لگاکر اپنا نام اس بک آف ریکارڈز میں لکھوا چکی ہے۔
’خدا نے مجھے 4ہاتھ دئیے اور اس پر بہت خوش ہوں‘ وہ لڑکی جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاکردیا
رپورٹ کے مطابق انکیتا کا کہنا ہے کہ ”پانی میں رقص کرنے کے لیے جسم کے نچلے حصے کا بہت زیادہ مضبوط اور طاقتور ہونا بہت ضروری ہے۔ میں نے واقعی پانی میں رقص کو بہت انجوائے کیا۔ میں روزانہ پانی میں رقص کرنے کی تین سے چار گھنٹے تک مشق کرتی رہی ہوں لہٰذا یہ کام میرے لیے کچھ زیادہ مشکل نہیں تھا۔ہمارے علاقے میں مون سون کی بارشیں گزشتہ سال بھی بہت کم ہوئی تھیں اور اس سال بھی یہی توقع کی جا رہی تھی، لہٰذا میں نے سوچا کہ بارش کے حصول کے لیے اس طرح پوجا کرنی چاہیے، اس طرح ریکارڈ بھی بن جائے گا اور پوجا بھی ہو جائے گی۔“ رپورٹ کے مطابق انکیتا نے تمام آٹھ گھنٹے بارش پر گائے گئے گانوں پر رقص کیا۔ تمام وقت اس کی والدہ اس کے ہمراہ رہی اور اس کی حوصلہ افزائی کرتی رہی۔ اس کے سکول کی پرنسپل اور اساتذہ بھی وہاں موجود تھے جو اس کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔