دنیا کی وہ جگہ جہاں سال کے اس مہینے میں سانپوں کا میلہ لگتا ہے، لاکھوں سانپ خود بخود یہاں کیوں جمع ہوجاتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی قدرت کے نظام پر دنگ رہ جائیں گے

دنیا کی وہ جگہ جہاں سال کے اس مہینے میں سانپوں کا میلہ لگتا ہے، لاکھوں سانپ ...
دنیا کی وہ جگہ جہاں سال کے اس مہینے میں سانپوں کا میلہ لگتا ہے، لاکھوں سانپ خود بخود یہاں کیوں جمع ہوجاتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی قدرت کے نظام پر دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے علاقے نارسس میں ہر سال مئی کے مہینے میں لاکھوں سانپ مل کر ایک حیرت انگیز میلہ منعقد کرتے ہیں۔ یہ اپنے زیر زمین بلوں سے ہزاروں کی تعداد میں اپریل کے آخری ہفتے میں نکلنا شروع ہوتے ہیں اور مئی کے دوسرے ہفتے تک ان کی تعداد عروج کو پہنچ جاتی ہے ۔
سرخ دھاریوں والے گارٹر سانپ کولڈ بلڈڈ جانور ہیں۔ جب موسم سرما آتا ہے تو یہ اپنے جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لئے 8 ماہ کے لئے زیر زمین چلے جاتے ہیں۔ چونے کے پتھر والا علاقہ نارسس زیر زمین قدرتی دراڑوں کی وجہ سے ان سانپوں کی پسندیدہ ترین جگہ ہے لہٰذا یہاں بے شمار سانپ موسم سرما میں آکر زیر زمین جمع ہوجاتے ہیں۔ بہار کا موسم ان سانپوں کے لئے ملن کا موسم ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ لاکھوں کی تعداد میں زمین سے باہر آجاتے ہیں اور انہیں دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ گویا سانپوں کا سیلاب آگیا ہے۔

یہاں ہر ایک مادہ سانپ سے دس ہزار نر سانپ ملن کی کوشش میں ہوتے ہیں اور ہر طرف سانپ جھومتے نظر آتے ہیں۔ چند دنوں کے دوران یہ ہنگامہ ختم ہوجاتا ہے اور مادائیں بچوں کی پیدائش کی تیاری شروع کردیتی ہیں، جبکہ نر آوارہ گردی کو نکل جاتے ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں یہ سانپ ایک بار پھر زیر زمیں چلے جاتے ہیں، تا کہ اگلے مئی کے میلے تک اچھی طرح آرام کر لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -