دینے والا جب بھی دیتا، دیتا چھپڑ پھاڑ کر۔۔۔قسمت ایسی بدلی کے کینسر کا کنگال مریض صحت مندکروڑ پتی بن گیا
سڈنی (نیوز ڈیسک) ہمت اور صبر کے ساتھ مصائب و آلام کا مقابلہ کرنے والوں کا مقدر ایک دن ضرور بدل جاتا ہے اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا کینسر کے ایک مریض اس کیزندہ مثال سینتالیس سالہ اینڈریو سکاربک کے خطرناک کینسر نے انہیں اور ان کی بیوی سومی کو کنگال کر دیا تھا۔
ایک طرف تو وہ بے پناہ جسمانی ازیت میں مبتلا تھے اور دوسری طرف ہفتے میں دو دفعہ ان کا خون تبدیل کیا جا رہا تھا جس پر چھ ماہ کے دوران 50ہزار ڈالر (تقریباً 50 لاکھ پاکستانی روپے خرچ ہو چکے تھے) اینڈریو اور ان کی بیوی ان دردناک حالات کا مقابلہ صبر کے ساتھ کر رہے تھے کہ پھر ایک دن وہ آسٹریلوی چینل سیون کے کوئیز پروگرام ”ملین ڈالر منٹ“ کیلئے منتخب ہو گئے۔ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقابلے میں انہوں نے 46 نشستوں میں 589 سے زائد سوالات کے جوابات دیئے اور وہ لمحہ بھی آ گیا کہ جب آخری سوال کا درست جواب دے کر وہ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد رقم کے انعام کیلئے فاتح قرار پائے۔
وزیر اعظم کی یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلا کی ہدایت
اینڈریو کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ انہیں سوالوں کی تیاری میں بے پناہ مدد دیتی رہیں اور دونوں ساری ساری رات جاگ کر سوال و جواب تیار کرتے رہتے تھے وہ انعام کی رقم سے اپنی والدہ کو ان کے آبائی وطن پولینڈ کی سیر کروانا چاہتے ہیں۔ علاج کے اخراجات ادا کرنا چاہتے ہیں، اپنا گھر خریدنا چاہتے ہیں اور حالات کے ستم کا شکار ضرورتمندوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔