نوبیاہتا ماڈل نے خود کشی کرلی، آخری خط میں ایسا انکشاف کہ پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا

نوبیاہتا ماڈل نے خود کشی کرلی، آخری خط میں ایسا انکشاف کہ پولیس نے شوہر کو ...
نوبیاہتا ماڈل نے خود کشی کرلی، آخری خط میں ایسا انکشاف کہ پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) شوبز کے ستارے سکرین پر تو خوب چمکتے دمکتے نظر آتے ہیں لیکن سکرین سے ہٹ کر ان کی حقیقی زندگیوں پر نظر ڈالی جائے تو اکثر دردناک کہانیاں سننے کو ملتی ہیں۔ ایک ایسی ہی کہانی مشہور بھارتی ماڈل پریانکا کپور چاولہ کی بھی ہے جس نے زندگی کی تکلیفوں سے نجات پانے کیلئے پھندے پر لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ 

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 25 سالہ پریانکا کی شادی محض دو ماہ قبل دلی کے بزنس مین نیتن چاولہ سے ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات گزشتہ سال ایک پارٹی میں ہوئی جس کے بعد میل جو ل کا سلسلہ جاری رہا اور جنوری میں نیتن نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے کر پریانکا کے ساتھ شادی کر لی۔
خودکشی کرنے والی ماڈل کے والد اشوک کپور کی طرف سے پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ ان کا اپنی بیٹی سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ پویس جب ڈیفنس کالونی میں واقع پریانکا کے گھر پر پہنچی تو ان کے کمرے کا دروازہ بند تھا، جسے توڑ کر اہلکار اندر داخل ہوئے۔ پریانکا کی لاش پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی، جبکہ کلائی پر بھی زخم کا نشان تھا۔ اس کے بیڈ پر ایک تحریر بھی پائی گئی، جس میں شوہر کو اپنی کسمپرسی کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ اس خط میں پریانکا نے اپنی تلخ زندگی اور اس سے نجات پانے کیلئے خودکشی کے فیصلے کے متعلق تفصیل سے لکھا تھا۔ خط میں تحریر تھا کہ ”شادی کا فیصلہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔“
ماڈل گرل نے خط میں اپنے خاوند کے ظالمانہ رویے اور تشدد کے بارے میں بھی انکشاف کیا۔ پولیس کی تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ پریانکا کو جہیز نہ لانے پر ان کے سسرال کی طرف سے بدسلوکی کا سامنا تھا۔ پولیس نے نیتن چاولہ کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -