’میں نے نوعمری میں صرف چند مرتبہ یہ کام کیا جس کی وجہ سے مجھے کینسر ہوگیا‘ 29 سالہ نوجوان لڑکی نے اپنی مہلک بیماری کے پیچھے چھپی انتہائی حیران کن وجہ بتادی، لوگوں کو خبردار کردیا

’میں نے نوعمری میں صرف چند مرتبہ یہ کام کیا جس کی وجہ سے مجھے کینسر ہوگیا‘ 29 ...
’میں نے نوعمری میں صرف چند مرتبہ یہ کام کیا جس کی وجہ سے مجھے کینسر ہوگیا‘ 29 سالہ نوجوان لڑکی نے اپنی مہلک بیماری کے پیچھے چھپی انتہائی حیران کن وجہ بتادی، لوگوں کو خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جسم پر نکلنے والے مسوں کو ہم معمولی چیز سمجھ کر نظرانداز کر دیتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہیں ہے، بسااوقات یہ مسے جلد کے کینسر کا شاخسانہ بھی ہوتے ہیں اور اس کا معلوم اس وقت ہوتا ہے جب مرض آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس برطانوی لڑکی کے ساتھ ہوا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پرینٹن، مرسیسائیڈ کی 29سالہ ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ مشعیل پرچیس کے جسم پر بھی چند سال قبل مسے نکلنے شروع ہوگئے۔ اس نے بھی عام لوگوں کی طرح انہیں نظر انداز کیا اور سوچا کہ جب چاہے گی انہیں نکلوا دے گی۔ جب ان کی تعداد زیادہ ہو گئی تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ کرکے اسے ایسی ہولناک خبر سنائی کہ اس کی زندگی کی اجڑ گئی۔

”ہم نے اس شخص کا سر اتار کر دوسرے دھڑ پر لگا دیا ہے۔۔۔“ وہ وقت جب دنیا کی تاریخ کے خطرناک ترین کامیاب آپریشن نے میڈیکل کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا، ایسا کیسے ہوا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروںنے مشعیل کو بتایا کہ ”وہ جلد کے کینسر میں مبتلا ہے اور یہ مسے اسی کی وجہ سے نکل رہے تھے۔“ تشخیص ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کا علاج شروع کر دیا۔ گزشتہ پانچ سال میں مسے نکالنے کے لیے اس کے 15آپریشن ہوئے اور کینسر کے خاتمے کے لیے ریڈیو تھراپی کے کئی مراحل ہوئے لیکن اس کا کینسر سنگین تر ہوتا چلا گیا اور اب ڈاکٹروں نے اسے زندہ رہنے کے لیے محض چند ہفتے کی مہلت دے دی ہے اور کہہ دیا ہے کہ اب ان کے پاس اس کے مرض کا کوئی علاج نہیں۔ ڈاکٹروں کے جواب دینے پر مشعیل نے اپنے منگیتر سے فوری طور شادی کر لی ہے اور اپنی 30ویں سالگرہ بھی آٹھ مہینے پہلے ہی منا لی ہے۔


رپورٹ کے مطابق مشعیل کا کہنا ہے کہ ”مجھے اب معلوم ہوا ہے کہ مجھے یہ مرض مجھے کیوں لاحق ہوا۔ میں کم عمری میں ’سن باتھ‘ لیتی تھی تاکہ اپنی جلد کو سنہری کرکے دوسروں کی طرح نظر آ سکوں اور میں سمجھتی ہوں کہ کم عمری میں زیادہ دھوپ میں لیٹنے کے باعث میں اس مرض کا شکار ہوئی۔ میں ہر نوجوان لڑکی کو نصیحت کرتی ہوں کہ کبھی بھی اپنی جلد کا رنگ گہرا کرنے کے لیے دھوپ میں مت لیٹنا۔ ایسا نہ ہو کہ تمہارا انجام بھی میرے جیسا ہو۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -