اس پاکستانی شہری نے صرف 20 منٹ میں ساڑھے چار کروڑ روپے کماڈالے، مگر کس طرح؟ ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی نوجوان نعمان علی پر امریکی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے انٹیگریٹڈ ڈیوائس ٹیکنالوجی آئی این سی (Integrated Device Technology Inc)کی سٹاک پرائس میں مناپلی کا استعمال کرتے ہوئے فراڈ کیا اور منٹوں میں ڈھیروں رقم کما لی۔
ہیروں سےجڑادنیا کا مہنگا ترین گٹار دبئی میں نمائش کیلئے پیش
ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق کمیشن کا کہنا ہے کہ نعمان نے کمپنی پر ٹیک اوور کرنے کی جعلی پیش کش کی جس کے باعث اس کی کمپنی کے حصص کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو گیااور یوں اس نے محض 20منٹ میں 4لاکھ 25ہزار ڈالر(تقریباًساڑھے 4کروڑروپے) کما لیے۔ کمیشن نے نعمان علی کے خلاف ایک سول کمپلینٹ دائر کر دی ہے جس میں اس پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ساڑھے18ہزارڈالر(تقریباًساڑھے18لاکھ ) کے عوض کمپنی کے 1850کال آپشنز خریدے، اور صرف 18منٹ بعد ہی اس نے کمپنی کو ٹیک اوور کرنے کی فرضی پیشکش کا فارم پیش کر دیا۔ کمیشن نے رپورٹ میںمزید بیان کیا ہے کہ جو حصص نعمان نے انتہائی سستے داموں خریدے تھے وہی بعد ازاں 32ڈالر فی حصص کی بھاری قیمت پر فروخت کر دیئے اور یوں چند منٹ میں بھاری منافع حاصل کر لیا۔ کمیشن کی درخواست پر مین ہیٹن کی ایک عدالت نے نعمان علی کے امریکہ میں موجود بینک اکاﺅنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ وہ منافع کی رقم نکلوا نہ سکے۔