’خواتین ان مردوں سے تعلق قائم کرنا پسند کرتی ہیں جو اُن کی باتیں ۔۔۔‘ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر مردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

’خواتین ان مردوں سے تعلق قائم کرنا پسند کرتی ہیں جو اُن کی باتیں ۔۔۔‘ ...
’خواتین ان مردوں سے تعلق قائم کرنا پسند کرتی ہیں جو اُن کی باتیں ۔۔۔‘ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر مردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) مردوں کے لئے شاید دنیا کے سب سے مشکل کاموں میں سے ایک خواتین کی باتیں سننا ہے، لیکن سائنسدانوں نے یہ کہہ کر بیچارے مردوں کو رلا دیا ہے کہ خواتین ان مردوں کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں جو ان کی باتیں سب سے زیادہ سنتے ہیں۔

آسٹریلوی سائنسدانوںنے یہ نتائج نر موتھ مکھی پر تحقیق کے بعد اخذ کئے ہیں۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ کا نر مکھی کا انٹینا، جو مادہ کا سراغ لگانے کے لئے استعمال ہوتا ہے، جتنا بڑا ہوتا ہے اس میں مادہ مکھیوں کے جنسی سگنلز کا پتہ چلانے کی صلاحیت اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ یعنی جو حشرات مادہ کے سگنل زیادہ بہتر طور پر وصول کرتے ہیں انہی کی جانب مادائیں زیادہ مائل ہوتی ہیں۔


چارلس ڈارون نے 1871 ءمیں ہی یہ نظریہ پیش کر دیا تھا کہ مادہ جانوروں کی جنسی ترجیحات نر جانوروں کے ارتقاءکا سبب بن سکتی ہیں۔ ڈارون کے مطابق مور کے رنگ برنگے پنکھ ، اور نر پرندوں کے رنگین پر اور مسحور کن نغمے دراصل صنف مخالف کو لبھانے کے طریقے ہی ہیں۔ ڈارون کے نظریے کے مطابق جو نر مادہ کی جانب سے دیئے گئے فیرومون سگنلز کو بہتر طور پر سراغ لگا سکتے ہیں انہیں صنف مخالف کی توجہ ملنے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں ۔
یونیورسٹی آف میلبرن سکول آف بائیو سائنسز کی حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نظریہ انسانوں کیلئے بھی درست ہے، یعنی جو افراد صنف مخالف کو سننے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں وہ انہیں اپنی جانب مائل کرنے کی بھی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں۔ دھیان اور سنجیدگی سے بات سننے والے مردوں کو خواتین زیادہ قابل اعتماد اور خیال رکھنے والا سمجھتی ہیں۔ وہ انہیں طویل مدتی تعلق کے لئے، اور خصوصاً اپنے بچوں کے باپ کے روپ میں انہیں زیادہ پسند کرتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -