وہ وقت جب فیسبک کے بانی نے ایک ارب ڈالر کی انتہائی پرکشش پیشکش نہایت دلچسپ جواب کے ساتھ ٹھکرا دی

وہ وقت جب فیسبک کے بانی نے ایک ارب ڈالر کی انتہائی پرکشش پیشکش نہایت دلچسپ ...
وہ وقت جب فیسبک کے بانی نے ایک ارب ڈالر کی انتہائی پرکشش پیشکش نہایت دلچسپ جواب کے ساتھ ٹھکرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیسبک آج کھربوں ڈالر مالیت کی کمپنی ہے لیکن آج سے 8 سال پہلے یہ اپنے ابتدائی ایام میںتھی اور کچھ خاص منافع نہ کما رہی تھی۔ اس وقت کی فیسبک کے تین مالکان میں ایک پیٹر تھیل موجودہ مالک مارک زکربرگ کی مستقبل بینی اور عزم و ہمت کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ان دنوں مشہور کمپنی یاہو کی طرف سے ہمیں یہ پیشکش موصول ہوئی کہ وہ ایک ارب ڈالر (تقریباً ایک کھرب پاکستانی روپے) میں فیسبک کو خریدنا چاہتے ہیں۔ پیٹر اور ان کے ساتھی جم بریٹر اس پیشکش سے بہت خوش تھی لیکن جب میٹنگ میں یہ بات مارک زکربرگ کے سامنے رکھی گئی تو انہوں نے صاف انکار کر دیا۔ پیٹر کہتے ہیں کہ ہم نے مارک کو سمجھانے کی کوشش کی کہ اتنی بڑی رقم کو ٹھکرانا بے وقوفی ہے لیکن مارک کا کہنا تھا کہ یاہو کو اندازہ نہیں کہ مستقبل میں یہ کاروبار کہاں پہنچنے والا ہے ورنہ وہ کہیں زیادہ پیشکش کرتے اور یہ کہہ کر اس نے اعلان کر دیا کہ میٹنگ ختم کیوں کہ وہ فیسبک نہیں بیچے گا۔ پیٹر کہتے ہیں کہ آج فیسبک کے مقام کو دیکھ کر وہ اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ مارک کافیصلہ بے پناہ دانش، فراست اور عزم پر مبنی تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -