دبئی میں چومنا منع ہے، چاٹنا نہیں!فیصلہ سنادیا گیا

دبئی میں چومنا منع ہے، چاٹنا نہیں!فیصلہ سنادیا گیا
دبئی میں چومنا منع ہے، چاٹنا نہیں!فیصلہ سنادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی ایک عدالت نے دلچسپ فیصلہ سنا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خاتون کا نامحرم کو چومنا منع ہے مگر اس کے چہرے پر لگی کوئی چیز چاٹنا منع نہیں ہے۔ ایک اطالوی خاتون کو دبئی پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ اس خاتون پر الزام تھا کہ اس نے ہوٹل میں اپنے ساتھ آنے والی خاتون کے چہرے کا بوسہ لیا تھا، لیکن خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنی دوست کا بوسہ نہیں لیا تھا بلکہ اس کے چہرے پر انڈے کی زردی سے بننے والی چٹنی لگ گئی تھی،میں وہ چاٹ رہی تھی۔ عدالت نے خاتون کا موقف درست مانتے ہوئے فیصلہ سنا دیا کہ کسی کے چہرے پر لگی کوئی کھانے کی چیز چاٹنا خلاف قانون نہیں ہے اور اس خاتون کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -