قبرستان میں قبریں کھود کر انسانی کھوپڑیاں چرانے والا گروہ پکڑا گیا، کیا چیز تیار کرنے کے لئے چرائی جاتی تھیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

قبرستان میں قبریں کھود کر انسانی کھوپڑیاں چرانے والا گروہ پکڑا گیا، کیا چیز ...
قبرستان میں قبریں کھود کر انسانی کھوپڑیاں چرانے والا گروہ پکڑا گیا، کیا چیز تیار کرنے کے لئے چرائی جاتی تھیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے مغربی کنارے سے اسرائیلی بربریت کی خبریں تو آتی رہتی تھیں لیکن اب ایسی ہولناک خبر آ گئی ہے کہ ہر سننے والالرز جائے گا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی سکیورٹی فورس پی پی ایس نے ایک سمگلنگ گروہ کے کچھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو قبروں سے میتیں نکال کر ان کی کھوپڑیاں حاصل کرتے اور انہیں منشیات بنانے والے گینگز کے ہاتھ فروخت کر تے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ گینگز ان انسانی کھوپڑیوں سے ”ہیروئن“ بناتے ہیں۔ سمگلروں کو دو شہروں جریکو اور ہیبرون سے گرفتار کیا گیا ہے۔

فرانس میں گھرکی دیواروں سے 100 کلو سونا برآمد
رپورٹ کے مطابق پی پی ایس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”انسانی کھوپڑیاں سمگل کرنے والے اس گروپ کے متعلق مخبری ملنے پر چھاپہ مارا گیا جس میں ایک ملزم گرفتار ہوا۔ بعدازاں اس کی نشاندہی پر مزید دو ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ ان 20سے 35سال کی عمر کے تینوں ملزمان سے 7انسانی کھوپڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔ دوران تفتیش انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ یہ کھوپڑیاں دیگر گینگز کو فروخت کرتے تھے جو ان سے ہیروئن بناتے ہیں۔“
پی پی ایس کے ایک سینئر عہدیدار نے گلف نیوز کو بتایا کہ ”دوران تفتیش ان ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک کھوپڑی 15ہزارمثقال (تقریباً4لاکھ روپے) میں فروخت کرتے۔ کھوپڑی جتنی زیادہ پرانی ہوتی ہے اس کی اتنی زیادہ قیمت ملتی ہے۔ ہم نے اسرائیلی سکیورٹی حکام سے بھی رابطہ کر لیا ہے تاکہ اس گروہ کے جو ملزمان اسرائیل کے زیرقبضہ علاقے میں چھپے ہوں انہیں بھی گرفتار کیا جا سکے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -