دو خواتین کی ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران پریشان کردیا، ان کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

دو خواتین کی ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران پریشان کردیا، ان کا آپس ...
دو خواتین کی ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران پریشان کردیا، ان کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) اکثر ڈراموں اور فلموں کی کہانی ملتی جلتی شکل والے دو افراد کے گرد گھومتی ہے جن کے ساتھ پیش آنے والے حیران کن واقعات خاصے ناقابل یقین نظر آتے ہیں، لیکن ذرا ان دو لڑکیوں کو تو دیکھئے کہ یہ حقیقی دنیا میں ایک ایسی ہی حیرت انگیز کہانی کے مرکزی کردار ہیں۔
اخبار دی میٹرو کے مطابق ویکس فورڈ سے تعلق رکھنے والی طالبہ کیارا مرفی اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کورڈیلیا رابرٹس جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور زندگی کی ایک نئی حقیقت سے ان کا سامنا ہو گیا۔ کیارا کہتی ہیں کہ وہ اس بات سے بہت حیران ہوئیں کہ اکثر لوگ ان سے پوچھ رہے تھے کہ کیا ان کے ساتھ ان کی جڑواں بہن بھی تعلیم حاصل کرنے آئی ہے۔وہ کہتی ہیں کہ ’’میں سب کو بتاتی رہی کہ نہیں میں تو اکیلی آئی ہوں، لیکن جب کورڈیلیا سے پہلی دفعہ آمنا سامنا ہوا تو میں خود بھی حیرت سے ساکت رہ گئی۔ یوں لگا کہ میں آئینے کے سامنے کھڑی خود کو دیکھ رہی ہوں۔‘‘

کیارا کی دوست جیسیکا کا کہنا ہے کہ وہ دونوں دیکھنے میں ہی جڑواں نہیں لگتیں بلکہ اب تو وہ واقعی جڑواں بن گئی ہیں، کیونکہ ہر جگہ وہ اکٹھی نظر آتی ہیں اور ہر کام مل کر کرتی ہیں۔اب تو وہ واقعی جڑواں بہنیں بن گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -