وہ حیران کن بچہ جو سر کے بغیر پیدا ہوا، سالگرہ منا کر ڈاکٹروں کو حیرت میں مبتلا کر دیا

وہ حیران کن بچہ جو سر کے بغیر پیدا ہوا، سالگرہ منا کر ڈاکٹروں کو حیرت میں ...
وہ حیران کن بچہ جو سر کے بغیر پیدا ہوا، سالگرہ منا کر ڈاکٹروں کو حیرت میں مبتلا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہو گی۔ اس امریکی بچے کو اب تک زندہ دیکھ کرمشیت ایزدی پر آپ کا عقیدہ اور بھی پختہ ہو جائے گا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی 30سالہ برینڈن بیوئل اور 27سالہ برٹنی کے ہاں ایک سال قبل ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جس کے سر کی کھوپڑی بالکل غائب تھی۔ امریکہ میں مائیکرو ہائیڈنینسفل (Microhydranencephaly) نامی بیماری کی وجہ سے ہرسال 4ہزار 859بچوں میں سے ایک بچہ ایسا ہی پیدا ہوتا ہے جس کے سر کی کھوپڑی نہیں ہوتی یا بالکل چھوٹی سی ہوتی ہے۔ ایسے بچے عموماً پیدائش کے فوراً بعد ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لیکن برینڈن اور برٹنی کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ آج اس کی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
سوشل میڈیا پر اس بچے کو جیکس سٹرانگ(Jax Strong)کا لقب(Nick name) دیا گیا ہے۔ جب جیکس پیدا ہوا تو اس کے والدین کے پاس اس کے علاج کے لیے مطلوبہ رقم نہیں تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کئی سال تک اس کا مسلسل علاج جاری رہے گا۔ برینڈن اور برٹنی نے چندہ جمع کرنے کی ویب سائٹ ”گو فنڈ می“(Go Fund Me)پر ایک پیج بنایا اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی۔ اب تک اس پیج پر انہیں 1ہزار181مخیر حضرات 54ہزار ڈالر(تقریباً 54لاکھ روپے)چندہ دے چکے ہیں۔ جیکس کی سالگرہ پر اس کے والدین نے اس کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں جہاں اب تک انہیں 18ہزار لوگ شیئر اور 80ہزار 554صارفین لائیک کر چکے ہیں۔

فیس بک پر ایک بہت بڑا دھوکہ،جانئے اور خود کو ہیکروں سے بچائیں
جیکس کے والد برینڈن نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ”جیکس کی پیدائش کے وقت میں اندر سے ٹوٹ چکا تھا۔ مجھے ہمیشہ سے اولاد کی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جا رہی تھی لیکن پھر مجھے ڈاکٹروں نے بتایا کہ میرا بچہ شاید مردہ حالت میں پیدا ہو گا۔ یہ سن کر میری تمام تر خوشی غارت ہو گئی۔ دوران حمل ڈاکٹر کہتے رہے کہ یہ حمل کسی بھی وقت ضائع ہو سکتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا تھا۔ جب جیکس آپریشن کے ذریعے پیدا ہوا تو زندہ تھا ور اس کا وزن 4پاﺅنڈ تھا۔ پیدائش کے پہلے 3ہفتے ہسپتال میں اسے کئی نالیاں لگاکر اس کا علاج کیا گیا۔ اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ ہم بالکل مایوس تھے کیونکہ دماغ کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر کچھ زیادہ پرامید نہیں تھے۔لیکن پھر ایسا معجزہ ہواکہ ہمارا بیٹا آج بھی ہمارے پاس صحیح سلامت ہے اور ہم اس کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -