نوادرات ڈھونڈنے کے شوقین نوجوانوں کو 1700 سال پرانا مجسمہ مل گیا، لیکن یہ کس چیز کا مجسمہ تھا? کسی انسان کا نہیں بلکہ۔۔۔ دیکھ کر پوری دنیا کے ماہرین دنگ رہ گئے

نوادرات ڈھونڈنے کے شوقین نوجوانوں کو 1700 سال پرانا مجسمہ مل گیا، لیکن یہ کس ...
نوادرات ڈھونڈنے کے شوقین نوجوانوں کو 1700 سال پرانا مجسمہ مل گیا، لیکن یہ کس چیز کا مجسمہ تھا? کسی انسان کا نہیں بلکہ۔۔۔ دیکھ کر پوری دنیا کے ماہرین دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص میٹل ڈی ٹیکٹر کے ذریعے قیمتی دھاتیں تلاش کر رہا تھا کہ ایک جگہ ڈی ٹیکٹر نے کسی دھات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ جب اس شخص نے اس جگہ پر کھدائی کی تو نیچے سے ایسی چیزیں برآمد ہوئیں دیکھ کر ماہرین آثار قدیمہ بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پیٹے کریس ویل نامی یہ شخص برطانیہ کے علاقے گلوسیسٹرشائر میں دھاتیں تلاش کر رہا تھا۔ جب اس نے ساتھیوں سے مل کر اس جگہ کھدائی کی تو نیچے سے 1700سال پرانا کتے کا ایک مجسمہ برآمد ہوا جو تانبے کا بنا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ کچھ ظروف، سکے اور دیگر چیزیں بھی دریافت ہوئیں۔

اسرائیل میں 4 ہزار سال پرانی قبر دریافت، مُردے کے ساتھ قبر میں کونسا جانور دفنایا گیا تھا؟ ایسی چیز کہ سائنسدانوں نے بھی کبھی نہ سوچا تھا
یہ دیکھ کر کریس ویل نے ماہرین آثارقدیمہ کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچے تو اس نادر دریافت کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ انہوں نے اشیاءکے تجزئیے کے بعد بتایا ہے کہ ”ان کا تعلق 318ءسے 450ءکے درمیانی عرصے سے ہے۔“ دریافت ہونے والے کتے کے مجسمے کی اونچائی ساڑھے 8انچ اور موٹائی 2انچ ہے۔ بہترین حالت میں موجود اس مجسمے پر انتہائی نفاست سے نقش و نگار بھی کندہ کیے گئے ہیں۔ اس میں کتے کو بھونکنے کی حالت میں دکھایا گیا ہے اور اس کی زبان باہر نکلی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”قدیم رومی دور کا یہ مجسمہ ’صحت بخشنے والے مجسمے‘ کے طور پر بنایا گیا۔ یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کی منفرد دریافت ہے۔“ رپورٹ کے مطابق اس علاقے سے اسی دور سے تعلق رکھنے والے دو مندر بھی دریافت ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان مندروں کا تعلق بھی ’شفایابی‘ سے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -