نوجوان لڑکی کا 5 ہزار سال پرانا ڈھانچہ دریافت، کس حالت میں پائی گئی، ایسا انکشاف کہ دنیا دنگ رہ گئی

نوجوان لڑکی کا 5 ہزار سال پرانا ڈھانچہ دریافت، کس حالت میں پائی گئی، ایسا ...
نوجوان لڑکی کا 5 ہزار سال پرانا ڈھانچہ دریافت، کس حالت میں پائی گئی، ایسا انکشاف کہ دنیا دنگ رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائپے (نیوز ڈیسک) آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران قدیم ڈھانچوں کا دریافت ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن تائیوان میں کھدائی کے دوران ایک نوجوانی لڑکی کا ہزاروں سال پرانا ڈھانچہ ایسی حالت میں دریافت ہوا کہ جسے دیکھ کر آج کے جدید دور کے سائنسدان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے یہ انسانی باقیات وسطی تائیوان میں کی جانے والی کھدائی کے دوران دریافت کیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ انہیں تائی چونگ کے علاقے میں کھدائی کے دوران ایک نوجوان لڑکی کا 5 ہزار سال پرانا ڈھانچہ ملا، جس نے ایک ننھے بچے کے ڈھانچے کو اپنی بانہوں میں بھر کر سینے سے لگا رکھا تھا۔ لڑکی کے بازوﺅں کی ہڈیاں بچے کے گرد لپٹی ہوئی تھیں اور اس کی کھوپڑی بچے کی طرف جھکی ہوئی تھی، جبکہ جبڑے کی ہڈیاں مسکراہٹ کا پتہ دے رہی تھیں۔ پانچ ہزار سال پرانی ہڈیاں بھی واضح طور پر بتارہی تھیں کہ ایک ماں اپنے بچے کو سینے سے لگا کر محبت بھری نظروں سے دیکھ رہی تھی۔

ملائیشیاءمیں پیدا ہونے والی یہ چیز دراصل کیا ہے؟ ایسا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاہوگیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کھدائی کا آغاز مئی 2014ءمیں ہوا تھا اور اب تک ہزاروں سال قدیم متعدد انسانی ڈھانچے دریافت ہوچکے ہیں۔ ان انسانی ڈھانچوں کی عمر کا اندازہ کاربن ڈیٹنگ کی ٹیکنالوجی سے لگایا گیا ہے اور ماہرین نے ان کا تعلق پتھر کے زمانے سے بتایا ہے۔ تائیوان نیشنل میوزیم آف نیچرل سائنس کے اینتھرو پولوجی ڈیپارٹمنٹ کے کیوریٹر چو وی لی نے بتایا کہ تائی چونگ کے علاقے سے دریافت ہونے والے لڑکی کے ڈھانچے کا قد تقریباً 5فٹ 2 انچ ہے، جبکہ اس کی بانہوں میں موجود بچے کا قد تقریباً ڈیڑھ فٹ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -