”اگر 2 لڑکیاں ایک ہی بیڈ پر سوئیں تو۔۔۔“ پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں ہوسٹل میں رہنے والی لڑکیوں کیلئے ایسا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”اگر 2 لڑکیاں ایک ہی بیڈ پر سوئیں تو۔۔۔“ پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں ...
”اگر 2 لڑکیاں ایک ہی بیڈ پر سوئیں تو۔۔۔“ پاکستان کی معروف یونیورسٹی میں ہوسٹل میں رہنے والی لڑکیوں کیلئے ایسا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں طلباءو طالبات کی بیشتر تعداد کسی دوسرے شہر میں واقع یونیورسٹی میں داخلہ لیتی ہے جس کی وجہ سے انہیں اپنے شہر سے دور ہوسٹل میں قیام کرنا پڑتا ہے۔ ہوسٹل میں رہنا جہاں ایک ”ایڈ ونچر“ ہوتا ہے وہیں بہت سے تلخ حقیقتوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
ہوسٹلز میں رہنے والے طلباءو طالبات کے سامنے بہت سی ایسی چیزیں آتی ہیں جو حیران کر دینے کیلئے کافی ہوتی ہیں مگر اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی انتظامیہ نے ہوسٹل میں رہنے والی لڑکیوں کے لئے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اسے دیکھ کر تو آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے ہوسٹل میں قیام پذیر لڑکیوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں لڑکیوں پر اپنی بہن یا سہیلی کے ایک ہی بیڈ پر سونے پر پابندی عائد کی گئی۔ اس نوٹیفکیشن کے منظرعام پر آتے ہی انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور کوئی حیران و پریشان ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
یونیورسٹی کی جانب سے 20 اپریل 2017ءکو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ”ہوسٹل میں قیام پذیر تمام طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہوسٹل میں بیڈ شیئرنگ سختی سے منع ہے۔ اگر کوئی طالبہ اپنی سہیلی یا بہن کیساتھ بیڈ شیئر کرتی، یا ایک ہی کمبل میں دو لڑکیاں اکٹھی بیٹھی دیکھی گئیں تو انہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ ہوسٹل کی رہائشی طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے بیڈ کے درمیان کم از کم 2 فٹ کا فاصلہ بھی رکھیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -