گاڑی چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، چور نے دروازے کے سامنے بس ایک تھیلا رکھا اور گاڑی خود بخود کھل گئی، اس تھیلے میں کیا تھا؟ جان کر آپ بھی حیرت کے مارے دنگ رہ جائیں گے

گاڑی چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، چور نے دروازے کے سامنے بس ایک ...
گاڑی چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، چور نے دروازے کے سامنے بس ایک تھیلا رکھا اور گاڑی خود بخود کھل گئی، اس تھیلے میں کیا تھا؟ جان کر آپ بھی حیرت کے مارے دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی کار چور گاڑی کے لاک توڑتے تھے یا شیشے توڑ کر اسے کھولنے کی کوشش کرتے تھے لیکن اب اس کام میں بھی ٹیکنالوجی کے استعمال کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ ہر دیکھنے والا ششدر رہ جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی جدت کے ساتھ گاڑیاں بھی اب چابی کے بغیر، ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ان لاک ہونے لگی ہیں اور اس ٹیکنالوجی نے کارچوروں کا کام بھی آسان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ایک گھر سے 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 81لاکھ روپے) مالیت کی بی ایم ڈبلیو گاڑی چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور ایک ڈیوائس کے ذریعے گھر کے اندر پڑے گاڑی کے ریموٹ (Key Fobs)کے سگنلز کو گاڑی کے سسٹم سے منسلک کرتے ہیں جس سے گاڑی ان لاک ہو جاتی ہے اور وہ اسے لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

’اگر کبھی آپ کی گاڑی پانی میں گر جائے تو جان بچانے کیلئے فوری یہ کام کریں‘ ماہرین نے وہ بات بتادی جو کسی دن آپ کو یقینی موت سے بچاسکتی ہے
رپورٹ کے مطابق چوروں نے یہ ڈیوائس ایک تھیلے میں رکھی ہوتی ہے۔ ایک چور اس تھیلے کو گھر کے دروازے کے ساتھ لگاتا ہے جبکہ دوسرا گاڑی کے دروازے کے ساتھ کچھ چھیڑچھاڑ کرتا ہے۔ اس تھیلے میں موجودڈیوائس سے ریموٹ کے سگنلز اس قدر طاقتور ہو جاتے ہیں کہ اندر سے ہی گاڑی کو ان لاک کر دیتے ہیں۔ گاڑیوں کی سکیورٹی ماہر رے اینڈرسن کا کہنا ہے کہ ”اب تک اس طریقے سے گزشتہ چار ماہ کے دوران گاڑی چوری کے چار واقعات رونما ہو چکے ہیں۔لوگوں کو چاہیے کہ اپنی گاڑیوں کے ریموٹ کسی دھاتی ڈبے یا فریج کے اندر رکھا کریں کیونکہ اس طریقے سے گاڑی کو چوری ہونے سے بچانے کا یہی واحد طریقہ ہے۔ ریموٹ کو دھاتی ڈبے یا فریج میں رکھنے سے اس کے سگنل باہر نہیں نکلیں گے اور گاڑی محفوظ رہے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -