نوجوان لڑکی نے فیس بک پر اپنی پیدائش سے قبل کی اپنی ماں کی ایسی تصویر دیکھ لی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، پوری زندگی ہی جھوٹ نکلی کیونکہ۔۔۔

نوجوان لڑکی نے فیس بک پر اپنی پیدائش سے قبل کی اپنی ماں کی ایسی تصویر دیکھ لی ...
نوجوان لڑکی نے فیس بک پر اپنی پیدائش سے قبل کی اپنی ماں کی ایسی تصویر دیکھ لی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، پوری زندگی ہی جھوٹ نکلی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیونس آئرس (نیوز ڈیسک) ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے 31سالہ خاتون سلوینا مارٹینیز فیس بک پر پوسٹ کی گئی اپنے والدین کی پرانی تصاویر دیکھ رہی تھیں کہ اچانک ایک تصویر دیکھ کر وہ ٹھٹھک گئیں۔ یہ ان کی والدہ کی تصویر تھی جو فروری 1985ءمیں بنائی گئی تھی۔ سلوینا کی تاریخ پیدائش 27مارچ 1985ءہے، اور وہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ تھیں کہ ان کی پیدائش کی تاریخ سے ایک ماہ قبل بنائی گئی تصویر میں ان کی والدہ قطعاً حاملہ نظر نہیں آرہی تھیں۔ یہ کیا ماجرا تھا؟ یہ تصویر دیکھ کر ان کے ذہن میں کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔ کیا ان کی تاریخ پیدائش غلط تھی؟ وہ اس خاتون کی بیٹی نہیں تھیں جسے آج تک وہ اپنی ماں سمجھتی رہیں؟ ان کی اصل ماں کون تھی اور کہاں تھی؟
سلوینا کا کہنا ہے کہ وہ سچ جاننے کے لئے بے تاب تھیں اور انہوں نے یہ سوالات اپنی والدہ کے سامنے رکھ دئیے، مگر ایک ایسی حقیقت کا انکشاف ہو گیا کہ ان کی زندگی ہمیشہ کے لئے بدل گئی۔ وہ خاتون جنہیں وہ ساری عمر اپنی والدہ تصور کرتی رہی تھیں وہی کہہ رہی تھیں کہ وہ اس کی اصل والدہ نہیں تھیں۔
اخبار مرر کی رپورٹ کے مطابق سلوینا کو بالآخر پتہ چل چکا تھا کہ 30 سال قبل ان کو گود لیا گیا تھا اور ان کی حقیقی والدہ کے بارے میں اب کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا کہ وہ کہاں ہیں۔ انہیں بس یہی پتہ چلا ہے کہ جب ان کی پیدائش ہوئی تو ان کی والدہ کی عمر محض 16 سال تھی اور وہ بچے کی پرورش کے لئے تیار نہ تھیں۔
سلوینا نے یہ کہانی اپنی تصاویر اور مکمل تفصیلات کے ساتھ فیس بک پر پوسٹ کی ہے اور انٹرنیٹ پر اپیل کی ہے کہ ان کی اصل والدہ کو ڈھونڈنے میں ان کی مدد کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئیں تو ان سے ہرگز کوئی شکوہ نہیں کریں گی کیونکہ وہ یہ سب کچھ کسی شکوے یا شکایت کے لئے نہیں کررہیں بلکہ اپنی شناخت ڈھونڈنے کے لئے کررہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -