وہ خاتون جس کی نوکری بچے پیدا کرنا ہے، اتنے بچے پیدا کرڈالے کہ ڈاکٹر نے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

وہ خاتون جس کی نوکری بچے پیدا کرنا ہے، اتنے بچے پیدا کرڈالے کہ ڈاکٹر نے ...
وہ خاتون جس کی نوکری بچے پیدا کرنا ہے، اتنے بچے پیدا کرڈالے کہ ڈاکٹر نے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ماں بننے کی شوقین خاتون کو اب ڈاکٹروں نے بچے پیدا کرنے سے ”ریٹائر“ ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔ برطانوی علاقے کولچیسٹر کی رہائشی 49سالہ کیرول ہورلاک گزشتہ 20سال میں 15بچوں کو جنم دے چکی ہیں۔ کیرول کی شادی 16سال قبل پاؤل سے ہوئی جس میں سے اس کی دو بیٹیاں 24سالہ سٹیفنی اور 21سالہ میگن ہیں۔اس نے باقی تمام بچے دوسروں کے پیدا کیے۔ اس نے بچے پیدا کرنے کا عمل بطور پیشہ اختیار کر رکھا تھا اوران بچوں کے عوض بھاری فیس وصول کرتی تھی۔ جو جوڑے کسی طبی مسئلے کی وجہ سے اپنا بچہ پیدا نہیں کر سکتے تھے وہ کیرول کی خدمات حاصل کرتے تھے اور اپنا ”ایمبریو“ اس کے پیٹ میں رکھوا دیتے اور جب بچہ پیدا ہو جاتا تو اسے لے جاتے۔ کیرول ایک بچے کے عوض 7ہزار پاؤنڈز (تقریباً ساڑھے 10لاکھ روپے) سے 15000پاؤنڈز (تقریباً 22لاکھ 54ہزار روپے) تک فیس وصول کرتی تھی۔کیرول 16واں بچہ پیدا کرنے جا رہی تھی کہ اسقاط حمل ہو گیا اور ڈاکٹروں نے اسے متنبہ کیا ہے کہ اگر آئندہ وہ زچگی کے عمل سے گزرے گی تو اس کی صحت خراب ہو جائے گی اس لیے اب وہ اس پیشے سے ریٹائر ہو جائے۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق کیرول کا کہنا ہے کہ ”مجھے بچے پیدا کرنے کا جنون تھا اور ماں بننا مجھے اچھا لگتا تھا اس لیے میں نے آج سے 20سال قبل متبادل ماں بننے اور بے اولاد جوڑوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا، اب تک میں 13جوڑوں کی اولاد کی خواہش پوری کر چکی ہوں لیکن میری عمر اب ایسی نہیں رہی کہ میں بچہ پیدا کر سکوں۔ میری خواہش تھی کہ میں ایک آخری فیملی کے بچے کو جنم دے سکوں لیکن وہ ضائع ہو گیا۔“ کیرول نے اپنے اس کیریئر کے دوران ایک بار جڑواں اور ایک بار تین بچوں کو بھی جنم دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -