فیس بک نے اپنی نئی ایپ سیف متعارف کروادی

فیس بک نے اپنی نئی ایپ سیف متعارف کروادی
فیس بک نے اپنی نئی ایپ سیف متعارف کروادی
کیپشن: facebook.si

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے اپنی نئی ایپلیکیشن متعارف کروادی ہے۔ اس ایپ کا نام ہے سیف جس کے ذریعے یوزراپنی پسندیدہ پوسٹ کو سیف کرسکتے ہیں۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ فیس بک پر آنے والی پوسٹ ہم پڑھنا یا سننا چاہتے ہیں پر مصروفیت کے باعث دیکھ نہیں پاتے اور اگر چاہیں کہ وہ انفارمیشن بعد میں دیکھ لیں تو وہ بھی ممکن نہیں ہوتا۔ لہٰذا اس مسئلے کے حل کے لئے آگئی ہے سیف ایپ، جو آپ کی انفارمیشن کو سیف کرلے گی جس کو آپ بار بار دیکھ سکتے ہیں۔ فیس بک سافٹ ویئر انجینئر ڈینیئل کا کہنا ہے کہ یہ کوئی الگ ایپ نہیں ہوگی بلکہ ٹاپ پر موجود لیئر پر ایک آپشن کی صورت میں موجود ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -