دنیا کا مہنگا ترین 42 لاکھ روپے کا ایک لطیفہ

دنیا کا مہنگا ترین 42 لاکھ روپے کا ایک لطیفہ
دنیا کا مہنگا ترین 42 لاکھ روپے کا ایک لطیفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) طنز و مزاح زندگی کا لازمی حصہ ہے مگر بعض کامیڈین خود کو تمام حدود و قیود سے آزاد سمجھتے ہوئے مزاح کے نام پر دوسروں کی توہین اور دل آزاری سے بھی گریز نہیں کرتے۔ کینیڈا کے ایک کامیڈین کو ایک ایسی ہی حرکت اتنی مہنگی پڑ گئی ہے کہ اب تمام عمر پچھتاتا رہے گا۔
ویب سائٹ wwwnکی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ معذور گلوکار جرمی گیبریل کا مذاق اڑانے والے کامیڈین مائیک وارڈ کو کیوبک ہیومن رائٹس ٹریبیونل کی جانب سے 42 ہزار ڈالر (تقریباً 42 لاکھ پاکستانی روپے) ہرجانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے مائیک وارڈ کو یہ حکم بھی دیا گیا کہ وہ گیبریل کی والدہ سلری گیبریل کو بھی 7ہزار ڈالر (تقریباً 7لاکھ پاکستانی روپے) ادا کرے کیونکہ ان کے جذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچی تھی۔

کھرب پتی تاجر کا بیٹا بیکری پر ملازم
کامیڈین وارڈ کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے جبکہ کینیڈا کے متعدد دیگر کامیڈین بھی ان کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ وارڈ نے عدالتی حکم کے باوجود جسٹ فار لافز فیسٹیول میں ایک بار پھر گیبریل کا مذاق اڑایا۔ اس شو کے دوران وارڈ نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے اس بات کی خوشی ہے کہ گیبریل کو توجہ مل رہی ہے کیونکہ وہ لاعلاج مرض میں مبتلا ہے اور جلد ہی مر جائے گا۔

گیبریل ٹریچر کولنز سنڈوم نامی جینیاتی بیماری میں مبتلا ہے، جس کے مریض کے جسم، خصوصاً چہرے میں بگاڑ پید اہوجاتا ہے۔ جب گیبری کو میک اے وش فاﺅنڈیشن نے ان کی خواہش پر پوپ سے ملاوایا گیا اور انہوں نے پوپ کے لئے گیت بھی گایا تو کامیڈین وارڈ نے اس پر جملہ کستے ہوئے کہا کہ میک اے وش فاﺅنڈیشن موت کے کنارے پر کھڑے بچوں کی خواہشات پوری کرتی ہے، مگر کسی وجہ سے گیبریل کی خواہش پوری ہونے کے باوجود اس کی موت نہیں ہوئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیبریل عنقریب مرنے والا نہیں اور وہ انتہائی بدصورت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -