رولز رائس نے نیا ماڈل متعارف کروادیا اور اس میں ایک خاصیت ایسی جو دنیا میں کسی اور گاڑی میں نہیں، ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا فوری خرید لیں

رولز رائس نے نیا ماڈل متعارف کروادیا اور اس میں ایک خاصیت ایسی جو دنیا میں ...
رولز رائس نے نیا ماڈل متعارف کروادیا اور اس میں ایک خاصیت ایسی جو دنیا میں کسی اور گاڑی میں نہیں، ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا فوری خرید لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) رولزرائس کی گاڑیاں دنیا کی مہنگی، لگژری ترین کاروں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کا ہر ماڈل ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے اور اب اس کا ایک نیا ماڈل متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں ایک ایسی خصوصیت ہے جو دنیا کی کسی اور کار میں نہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق رولز رائس فینٹم کا یہ نیا ماڈل دنیا کی سب سے زیادہ ’خاموش‘ کار ہے، جس کی آواز بالکل نہ ہونے کے برابر ہے اور اس کے اندر بیٹھے ہوا شخص بیرونی شور سے بھی بے نیاز آرام دہ سفر کر سکتا ہے۔

دنیا کی سب سے مہنگی ایک ارب 30 کروڑ روپے کی گاڑی جو دنیا کے ایک انتہائی امیر آدمی کیلئے خصوصی طور پر بنائی گئی، اس کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
اس نئے ماڈل میں انتہائی طاقتور 6.75لیٹر ڈبل ٹربو ’وی 12‘ انجن لگایا گیا ہے۔ یہ گاڑی 250کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حامل ہے اور یہ 1کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 5.3سیکنڈ میں پوری رفتار پکڑ سکتی ہے۔ اس کی قیمت ساڑھے 3لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 4کروڑ 82لاکھ روپے) ہے۔ کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ”2040ءمیں برطانوی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی روایتی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے جا رہی ہے۔ ہماری یہ گاڑی حکومت کے اس اقدام کی طرف پہلا قدم ہے۔ یہ مستقبل کی بجلی پر چلنے والی رولزرائس گاڑیوں کی طرف ہمارا پہلا قدم ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -