اس آدمی کو خاتون کے جسم کے اُس حصے کو ہاتھ لگانے پر گرفتار کرلیاگیا کہ اگر کوئی آپ کو لگائے تو آپ کو خوشی ہو
نیویارک (نیوز ڈیسک) خواتین کو نشانہ بنانے والے مجرم اکثر ان کی جان، مال اور عزت کے لئے خطرہ ثابت ہوتے ہیں لیکن ایک امریکی نوجوان خواتین کے پاﺅں چھونے کے انوکھے جرم کا ارتکاب کر کے بار بار پولیس کا مہمان بن رہا ہے۔
ویب سائٹ wwwnکے مطابق 20 سالہ جیس جانسن کو حال ہی میں لنکن کے علاقہ میں گرفتار کیا گیا۔ یہ عادی مجرم خواتین کی شاپنگ سنٹرز کے باہر کھڑی گاڑیوں کے نیچے چھپ جاتا ہے اور جب وہ گاڑی میں بیٹھنے کے لئے آتی ہیں تو ان کے پاﺅں چھوکر فرار ہوجاتا ہے۔ لنکن کے علاقہ میں جب ایک خاتون اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگیں تو اچانک انہیں اپنے ٹخنوں سے کوئی چیز چھوتی محسوس ہوئی تو وہ چیخ اٹھیں۔ اگلے ہی لمحے جانسن گاڑی کے نیچے سے نکلا اور بھاگ کھڑا ہوا، لیکن جلد ہی اسے کچھ لوگوںنے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کو پہلے بھی دو دفعہ یہی کام کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
جانسن کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے پیروں کا شیدائی ہے اور جب بھی کسی خوبرو خاتون کو دیکھتا ہے تو بے اختیار اس کے پاﺅں چھونے کے لئے بے قرار ہوجاتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ گاڑی کے نیچے لیٹ کر انتظار کرتا ہے اور جونہی خاتون اس میں بیٹھنے کے لئے آتی ہے تو اس کے پیروں کو چھو کر اپنی طلب پوری کرتا ہے۔
بھارتی پولیس نے نوجوان لڑکی کو جانوروں کی طرح باندھ دیا، جرم کیا تھا؟ ایسا انکشاف کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا
گزشتہ بار جب اس نوجوان کو گرفتار کیا گیا تو عدالت کی طرف سے اسے 150 ڈالر (تقریباً 15000 پاکستانی روپے )جرمانہ کیا گیا ۔ اس بار پولیس کی کوشش ہے کہ اسے جیل بھجوایا جائے تاہم ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسے سزا کی بجائے نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔