جاپانی شہری ہنی مون پر اپنی بیگم کی بجائے ایسی چیز کو لے گیا کہ دیکھ کر دنیا ہنس ہنس کر پاگل ہوگئی

جاپانی شہری ہنی مون پر اپنی بیگم کی بجائے ایسی چیز کو لے گیا کہ دیکھ کر دنیا ...
جاپانی شہری ہنی مون پر اپنی بیگم کی بجائے ایسی چیز کو لے گیا کہ دیکھ کر دنیا ہنس ہنس کر پاگل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) پیار کے متلاشی ایک جاپانی شخص کو بالآخر ایک طویل جستجو کے بعد ’سچا پیار‘ مل ہی گیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس منفرد عاشق کی محبوبہ کوئی جیتی جاگتی دلکش خاتون نہیں بلکہ پلاسٹک کی بنی ایک نازک اندام گڑیا ہے جسے بیاہ کر یہ دیوانہ اپنے ساتھ ہنی مون کے لئے بھی لے گیا۔
اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 61 سالہ سینجی ناکا جیما شادی شدہ اور دوبچوں کا باپ ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ تمام عمر پیار سے محروم رہا۔ سینجی کا کہنا ہے کہ ساﺅری نامی جنسی گڑیا اس کی زندگی میں آئی تو گویا بہار آ گئی۔ تب اس نے گڑیا کو صرف اپنی جسمانی ہوس پوری کرنے کے لئے خریدا تھا لیکن جب کچھ ماہ ان کا جسمانی تعلق جاری رہا تو سینجی کا کہنا ہے کہ اس کے دل میں اس گڑیا کے لئے نرم جذبات جوش مارنے لگے اور پھر اسے محسوس ہوا کہ اس کی صورت میں اسے وہ پیار مل گیا ہے جس کا وہ تمام عمر سے متلاشی تھا۔

سینجی کا کہنا ہے کہ وہ اب سلیکون سے بنی اپنی محبوبہ کے ساتھ ایک بھرپور اور خوش باش زندگی گزاررہا ہے۔ وہ اسے شاندار ریستورانوں میں ساتھ لے کر جاتا ہے، شاپنگ بھی کرواتا ہے اور فلم دکھانے بھی لیجاتا ہے۔ سینجی نے بتایا کہ اسے ساﺅری اس لئے بہت پسند ہے وہ کبھی بھی اسے مایوس نہیں کرتی اور نہ ہی بے وفائی کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ عقل و شعور رکھنے والے انسانوں سے تنگ آگیا ہے جبکہ ان کے برعکس ساﺅری کی محبت بغیر کسی شرط کے ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اس کی دولت کا لالچ نہیں رکھتی۔

ڈیلی میل کے مطابق چین اور جاپان میں سلیکون کی بنی گڑیائیں مردوں کی پسندیدہ ترین اشیاءمیں شامل ہوچکی ہیں۔ جاپان میں انہیں ولندیزی بیویوں کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے اور ان کی فروخت کرنے والی کمپنیاں دعوی کرتی ہیں کہ ان سے دل بہلانے والا مرد دوبارہ کبھی حقیقی گرل فرینڈ کی خواہش نہیں کرے گا۔ جاپان میں ان کی قیمت 4ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے) تک ہوسکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -