سعودی ارب پتی معروف ماڈل سے شادی کرکے پھنس گیا، طلاق کیلئے خاتون نے کمرہ عدالت میں کیا چیز مانگ لی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

سعودی ارب پتی معروف ماڈل سے شادی کرکے پھنس گیا، طلاق کیلئے خاتون نے کمرہ ...
سعودی ارب پتی معروف ماڈل سے شادی کرکے پھنس گیا، طلاق کیلئے خاتون نے کمرہ عدالت میں کیا چیز مانگ لی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو دنیا میں روزانہ طلاقیں ہوتی رہتی ہیں مگر برطانیہ میں ہونے والی ایک طلاق گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے دنیا کی نظروں میں ہے کیونکہ یہ برطانیہ کی تاریخ کی مہنگی ترین طلاق ہے، شاید دنیا کی تاریخ کی مہنگی ترین بھی ہو۔ یہ طلاق سعودی ارب پتی شخص ڈاکٹر ولید جفالی اور ان کی برطانوی سپرماڈل بیوی کرسٹینا ایسٹریڈا کے درمیان ہوئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ولید جفالی نے کرسٹینا کو طلاق کے بعد 3کروڑ 70لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً5ارب 18کروڑ 60لاکھ روپے)دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی مگر کرسٹینا نے یہ پیشکش مسترد کر دی ہے اور عدالت میں ایک درخواست دائر کر دی ہے جس میں اس نے اپنے سابق شوہر سے19کروڑ 60لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 27ارب 14کروڑ47لاکھ روپے)دلوانے کی استدعا کی ہے۔

نئی تاریخ رقم ہو گئی، عرب نوجوان نے ایک ساتھ 4 دوشیزاﺅں کیساتھ شادی رچا لی
رپورٹ کے مطابق کرسٹینا نے عدالت میں رقم کی تمام تفصیل بھی بیان کی ہے۔ اس نے درخواست میں لکھا ہے کہ ”مجھے ساڑھے 5کروڑ پاﺅنڈ نئے گھر کے لیے چاہئیں۔ 1کروڑ پاﺅنڈ سالانہ ملبوسات کی خریداری کے لیے، 3لاکھ 35ہزار پاﺅنڈ باورچی، ہاﺅس کیپر، نوکرانی، 2 خاکروب و دیگر ملازمین رکھنے کے لیے، 1لاکھ پاﺅنڈ گھر کی تعمیرومرمت کے لیے، 1لاکھ پاﺅنڈ کھانے اور مشروبات کے لیے، 4لاکھ 82ہزار پاﺅنڈ سیاحت کے دوران دو ہفتے کے لیے کشتی کرائے پر لینے اور 4ہزار824پاﺅنڈ اس کشتی کے عملے کو ٹپ دینے کے لیے، 2لاکھ 47ہزار 233پاﺅنڈ پیرس میں لگژری چھٹیاں منانے کے لیے اور 74ہزار 230پاﺅنڈ اس نوکرانی کے کمرے کے کرائے کے لیے جو میرے ساتھ جائے گی، 1لاکھ 3ہزار پاﺅنڈ فرانس کے جنوب میں 12راتیں گزارنے کے لیے، 93ہزار 793اپنی خوبصورتی پر خرچ کرنے کے لیے، 58ہزار روپے لگژری ہینڈ بیگ خریدنے کے لیے، 23ہزار روپے6روزمرہ استعمال کے بیگ خریدنے کے لیے، 26ہزار پاﺅنڈ موبائل فون کے لیے، 14ہزار 850پاﺅنڈ ہر سال نئے سوٹ کیس خریدنے کے لیے، 39ہزار پاﺅنڈ ہر سال 2نئی گھڑیاں خریدنے کے لیے، 9ہزار 400پاﺅنڈ فیس کریم کی 4 بوتلیں خریدنے کے لیے اور 4ہزار پاﺅنڈ 15چشمے خریدنے کے لیے چاہئیں جو مجھے میرے سابق شوہر سے دلوائے جائیں۔ “

کرسٹینا کا عدالت میں کہنا تھا کہ ”میں ایک سپرماڈل تھی، میں نے اپنی گزشتہ تمام زندگی اسی عیش و عشرت میں گزاری ہے اور مجھے آئندہ زندگی کے لیے بھی یہ اخراجات چاہئیں جو عدالت مجھے میرے سابق شوہر سے دلوائے۔“ واضح رہے کہ ڈاکٹر ولید جفالی اور کرسٹینا 14سال تک میاں بیوی رہے۔ اس کے بعد ولید جفالی کو لبنان کی ایک ٹی وی اینکر پسند آ گئی جو اس سے عمر میں 32سال چھوٹی تھی تاہم جفالی نے اس سے شادی کر لی جس پر کرسٹینا نے ولید سے طلاق لے لی۔ اب طویل عرصے سے دونوں کے مابین طلاق کے معاہدے کے لیے قانونی جنگ چل رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -