فلم کی کہانی اور جرمن طیارہ حادثہ میں غیر معمولی مماثلت سامنے آگئی

فلم کی کہانی اور جرمن طیارہ حادثہ میں غیر معمولی مماثلت سامنے آگئی
فلم کی کہانی اور جرمن طیارہ حادثہ میں غیر معمولی مماثلت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) جرمن ونگز ایئرلائن کے طیارے کے کوپائلٹ نے کاک پٹ کا درازہ لاک کرنے کے بعد تباہ کردیا اور اس حادثے میں 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم "Wild Tales" کی سٹوری اس سانحے سے غیر معمولی حد تک ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ میں اس کی ریلیز کے خلاف سخت احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

دلہن کو دیکھتے ہی دولہا دریا میں کود گیا کیونکہ۔۔۔
اس فلم میں بھی ایک جنونی شخص کاک پٹ کے دروازے کو اندر سے لاک کرلیتا ہے اور طیارے میں موجود سب افراد کو ہلاک کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہوتا ہے۔ اسی دوران ایک مسافر کاک پٹ کے دروازے کو کھولنے کی جان توڑ کوشش کرتا ہے اور یہ منظر بھی جرمن ونگز سانحے کے کپتان کی کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش سے مکمل مماثلت رکھتا ہے۔
حالیہ سانحے میں برطانیہ کے بھی تین شہری ہلاک ہوئے اور ان ہلاک شدگان کے علاقے میں واقع سینما میں بھی فلم کی نمائش کی جارہی ہے۔ مقامی افراد اس فلم کو ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دے کر شدید احتجاج کررہے ہیں۔
تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ جرمن طیارے کے خود کش پائلٹ نے یہ فلم دیکھی تھی یا نہیں لیکن اس کا جرم اس فلم کا خوفناک ری پلے نظر آتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -