سڑک کے بیچ و بیچ خاتون کی شرمناک حرکت، شہری نے تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، اب ساری عمر پچھتاوا رہے گا

سڑک کے بیچ و بیچ خاتون کی شرمناک حرکت، شہری نے تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، ...
سڑک کے بیچ و بیچ خاتون کی شرمناک حرکت، شہری نے تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی، اب ساری عمر پچھتاوا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میںایک خاتون کو سڑک کنارے رفع حاجت کرنا انتہائی مہنگا پڑ گیا کیونکہ کسی نے اس کی تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی اور اب وہ یقینا اپنے اس قبیح عمل پر عمر بھر پچھتائے گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 20سالہ نوجوان اریجس ڈوکسٹس(Arijus Dukstas) نیوکیسل کے علاقے میں دریا کی طرف جا رہا تھا کہ وہاں اس نے دیکھا کہ دن کی روشنی میں دریا کے کنارے لگے جنگلے پرایک خاتون برہنہ حالت میں بیٹھی دریا میں رفع حاجت کر رہی تھی۔ اریجس نے اپنا موبائل فون نکالا اور اس کی تصویر بنا کر فیس بک پر شیئر کر دی، جو آن کی آن میں بہت زیادہ پھیل گئی، اب تک ہزاروں لوگ اسے دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں اور 500سے زائد اس پر کمنٹس دے چکے ہیں۔
اکثر فیس بک صافین خاتون پرتنقید کر رہے ہیں اور اسے بدسلیقہ اور غیرمہذب قرار دے رہے ہیں۔ مگر بعض صارفین نے خاتون کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ”اگر اس کی جگہ کوئی لڑکا ہوتا تو پھر سب ٹھیک تھا، کیونکہ مرد جہاں چاہیں رکتے ہیں اور یہ کام کر دیتے ہیں، ان کی کبھی کوئی تصویر نہیں بناتا اور شیئر کرتا۔“اریجس کا کہنا تھا کہ ”یہ شام کا وقت تھا۔ میں نے خاتون کو اس حالت میں وہاں دیکھا تو حیران رہ گیا۔ اس کے کچھ دوست بھی وہاں موجود تھے اور وہ اس پر ہنس رہے تھے۔ اس کے دوست بھی اس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ وہاں سے جو بھی گزر رہا تھااس منظر سے بچنے کے لیے راستہ تبدیل کر رہا تھا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -