دوران پرواز جہاز میں ٹوائلٹ جانے کیلئے بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟ ائیرہوسٹس نے وہ راز کی بات بتادی جو دوران سفر آپ کی زندگی آسان بنادے گی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز میں دوران سفر ٹوائلٹ کا استعمال کچھ آسان نہیں ہوتا، ٹوائلٹ کم اور مسافر بہت زیادہ ہوتے ہیں اور ابھی آپ ٹوائلٹ کے اندر جا کر تیاری ہی کر رہے ہوتے ہیں کہ دروازے پر دستک شروع ہو جاتی ہے، اب بتائیے، ایسے میں خاک کچھ ہو گا!اصل مشکل ان مسافروں کو ہوتی ہے جنہیں نمبر 2کی حاجت ہو رہی ہو۔اب ایک ایئرہوسٹس نے ہوائی سفر کے دوران ایسے اوقات بتا دیئے ہیں جب آپ کو ٹوائلٹ میں 10سکون کے دستیاب ہوسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر کوئی آپ کو تنگ نہیں کرے گا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایریکا روتھ نامی اس سابق ایئرہوسٹس نے بتایا ہے کہ ”دوران سفر ٹوائلٹ استعمال کرنے کے لیے ایک تو بہترین وقت وہ ہوتا ہے جب سیٹ بیلٹ کا سائن آف ہوتا ہے اور تمام مسافر اپنی اپنی بیلٹ اتار رہے ہوتے ہیں۔ دوسرا بہترین وقت وہ ہے جب مسافروں کو مشروبات کی فراہمی شروع ہوتی ہے۔ اگر آپ کو 2نمبر کی حاجت ہے تو یہ وقت زیادہ مناسب ہے کیونکہ اس وقت لگ بھگ تمام مسافر مشروبات سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہوتے ہیں اور آپ اطمینان کے ساتھ حاجت سے فراغت حاصل کر سکتے ہیں۔“
’آپ جہاز پر نہیں بیٹھ سکتیں کیونکہ آپ کا لباس۔۔۔‘ ائیرلائن نے 10 سالہ بچی کو ایسی بات کہہ کر جہاز پر چڑھنے سے روک دیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا
ایریکا کا کہنا تھا کہ ”ہوائی سفر کے دوران مذکورہ دو اوقات میں آپ کو 10منٹ تک کا وقت مل سکتا ہے۔ اس دوران کوئی ٹوائلٹ کے دروازے پر دستک نہیں دے گا لیکن اگر آپ زیادہ وقت لیتے ہیں تو ذہن میں رکھیں کہ 20منٹ بعد ان اوقات میں بھی دروازہ کھٹکھٹایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ برداشت کر سکتے ہیں اور نمبر دو کو پرواز کے اختتام تک روک سکتے ہیں تو یہ سب سے بہترین ہے بصورت دیگر جہاز کا فضلے والا ٹینک جلد بھر جائے گا جس سے تمام مسافروں کو پریشانی لاحق ہو سکتی ہے اور پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی نوبت بھی آ سکتی ہے۔“ دو سال قبل برٹش ایئرویز کی ایک پرواز کا فضلے کا ٹینک بھر جانے کے باعث بدبو پورے جہاز میں پھیل گئی تھی جس کے باعث پرواز کو واپس لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی طرف موڑ کر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی تھی۔ ایریکا کا اشارہ ایسے ہی واقعے کی طرف تھا۔