’ہم اپنی بیٹی کا یہ نام رکھنا چاہتے ہیں‘ امریکی جوڑا عدالت پہنچ گیا، کیا نام رکھنے کی خواہش ہے؟ جان کر دنیا کے ہر مسلمان کیلئے غصے پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے

’ہم اپنی بیٹی کا یہ نام رکھنا چاہتے ہیں‘ امریکی جوڑا عدالت پہنچ گیا، کیا نام ...
’ہم اپنی بیٹی کا یہ نام رکھنا چاہتے ہیں‘ امریکی جوڑا عدالت پہنچ گیا، کیا نام رکھنے کی خواہش ہے؟ جان کر دنیا کے ہر مسلمان کیلئے غصے پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں لوگوں کے نام اپنے مذہب کی مناسبت سے ہوتے ہیں۔ اکثر ناموں میں خدا کا نام بھی شامل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر مسلمانوں میں عبداللہ، عبدالرحمان اور عبدالرحیم وغیرہ۔ اسی طرح ہندوﺅں میں بھی رام، کرشنا، سرسوتی، پاروتی وغیرہ جیسے نام دیویوں اور دیوتاﺅں کے ناموں پر رکھے جاتے ہیں۔ تاہم امریکہ میں ایک میاں بیوی نے اپنی بیٹی کا ایسا نام رکھ دیا ہے کہ جان کر ہر مسلمان کے لیے غصے پر قابو رکھنا مشکل ہو جائے گا۔برطانوی اخبار دی میٹروکی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیاکے جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام ”اللہ“ رکھ دیا لیکن ریاست نے اس نام کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے، جس پر انہوں نے ریاست کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

”پاکستانی لڑکو! اگر آپ کو لڑکی سے تعلقات قائم کرنے ہیں تو۔۔۔“ پاکستانی اداکارہ نے نوجوانوں کو ایسا مشورہ دیدیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
الزبتھ ہینڈے اور بلال واک نامی ماں باپ نے اپنی بیٹی کا نام ”زلیخا گریس فل لورینا اللہ“ (Zalykha Graceful Lwrraina Allah)رکھا لیکن ریاستی ادارے نے اس نام کو مسترد کر دیا اور والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی بیٹی کے نام سے اللہ حذف کرکے اس کی جگہ ہینڈے یا واک یا پھر دونوں لگا سکتے ہیں جو والدین کے فیملی نام ہیں۔ تاہم والدین کا کہنا ہے کہ ”اپنی مرضی سے اپنے بچوں کے نام رکھنا ہمارا حق ہے، ریاست اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔“ واضح رہے کہ اس ’غیرشادی شدہ‘ جوڑے کا پہلے بھی ایک بیٹا ہے اور اس کے نام میں بھی لفظ اللہ شامل ہے۔ اس کا نام ’ماسٹرفل موسیراہ علی اللہ‘ (Masterful Mosirah Aly Allah)ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اسی نسبت سے اپنی بیٹی کے نام میں بھی اللہ کا لفظ شامل کرنا چاہتے ہیں۔مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -