داعش نے اس آدمی کا سر کاٹنے سے قبل کس کام پر مجبور کیا؟جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوئے جائیں گے

داعش نے اس آدمی کا سر کاٹنے سے قبل کس کام پر مجبور کیا؟جان کر آپ کے رونگٹے ...
داعش نے اس آدمی کا سر کاٹنے سے قبل کس کام پر مجبور کیا؟جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوئے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کی طرف سے لوگوں کے سر قلم کئے جانے کی درجنوں ویڈیوز سامنے آچکی ہیں لیکن تازہ ترین ویڈیو اس لحاظ سے خصوصاً وحشت ناک ہے کہ اس میں نظر آنے والے قیدی کو اپنی ہی قبر کھودنے پر مجبور کیا گیا اور اس کے بعد سر قلم کردیا گیا۔

مزیدپڑھیں:’خواتین فٹبال کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کی ٹانگوں کو نہ دیکھیں‘
قتل سے پہلے قیدی کا آخری بیان ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں وہ بتاتا ہے کہ اس کا نام زیاد عبدالعال ابو طارق ہے اور اس کا تعلق وسطی شام کے شہر القریتین ہے۔ اس قیدی پر داعش کی طرف سے الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے شام کے لئے جاسوسی کی تھی اور اس جرم میں اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ویڈیو میں قیدی کو کدال اٹھا کر اپنی قبل کھودتے دکھایا گیا ہے جبکہ اسی دوران صحرا میں ریت اڑاتی ایک جیپ وہاں پہنچتی ہے جس پر داعش کا جھنڈا بھی لہراتا نظر آتا ہے۔ قیدی کو اس کے ہاتھوں کھودی گئی قبر کے سامنے گھٹنوں کے بل کھڑا کرکے اس کا سر قلم کردیا جاتا ہے اور وحشیانہ عمل اور اس کے بعد کے خونی مناظر کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔
داعش کے معاملات سے واقفیت رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے تجزیے کے مطابق ویڈیو اصلی ہے اور اس کے مناظر ظاہر کرتے ہیں کہ اسے شام میں فلمایا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -