وہ 10باتیں جو آپ کو کسی کی شادی میں شرکت کے دوران ہرگز نہیں کرنی چاہئیں لیکن ہم میں سے اکثر لوگ ضرور کرتے ہیں

ڈیلی بائیٹس

کراچی(نیوزڈیسک)شادی میں شرکت کے دوران لوگ کئی طرح کی باتیں کرتے ہیں اور بعض اوقات ان کی وجہ سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں،آئیے آپ کو 10ایسی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو شادی میں شرکت کے دوران ہرگز نہیں کرنی چاہئیں۔
1۔شادی پر کتنا خرچہ ہوا
یہ بات ہر کسی کی زبان پر ہوتی ہے۔جتنے بھی پیسے خرچ ہوئے ہیں اس سے آپ کو کیا؟
2۔شادی کا کھانا زیادہ اچھانہیں
کئی لوگ ایسے بھی شادی میں پائے جاتے ہیں جو کھانا تو پیٹ بھر کر کھاتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ کہہ دیتے ہیں کہ کھانا زیادہ اچھا نہیں اور وہ گھر جا کر دوبارہ کھائیں گے۔یہ بات سن کر میزبان کو شدید غصہ آتا ہے اور لڑائی بھی ہوجاتی ہے۔
3۔فلاں رشتے دار کو کیوں نہیں بلایا
اگر کسی دور کے رشتے دار کو نہ بلایا جائے تو کئی لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ اس بات کو اٹھائیں جس کی وجہ سے شادی میں لڑائیاں جنم لیتی ہیں۔
4۔بالکل فضول موسیقی ہے
شادی کے دوران موسیقی پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں ہوتی اور بات یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ کہا جاتا ہے کہ کوئی سستا قسم کا ڈی جے ہے جو یہ حال ہے۔
5۔میں تو زیادہ ’شگن‘ دے رہاہوں
کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ میری بہن یا بھائی کی شادی میں انہوں نے500روپے دئیے تھے جبکہ میں تو پھر بھی1000دے رہاہوں۔
6۔اتنا سستا جوڑااور جیولری
کچھ خواتین کی نظریں تو دلہن کے کپڑوں اور جیولری پر ہوتی ہے اور وہ کہنے لگتی ہیں کہ یہ جوڑا تو بہت سستا اور جیولری تو بالکل نقلی لگ رہی ہے۔
7۔حور کے بغل میں لنگور
اگر دلہن زیادہ خوبصورت ہوتو کئی لوگ جل کر یہ محاورہ بھی بولنے لگتے ہیں جو کسی قریبی رشتے دار کے کانوں میں پڑ جائیں تو لڑائی کی ابتداء ہو جاتی ہے۔
8۔یہ شادی پیسے کے لئے ہے
اگر شوہر امیر یا بیوی میں سے کسی کی مالی حالت میں فرق ہوتولوگ کہنے لگتے ہیں کہ یہ شادی پیسے کے لئے ہے۔
9۔لڑکے کے والدین شادی کے لئے راضی نہیں
یہ اعتراض تو ہر اس شادی میں اٹھایا جاتا ہے جس میں لڑکی اور لڑکے کی مرضی شامل ہو۔
10۔بچہ کب پیدا کرو گے
ابھی شادی کی تقریب جاری ہوتی ہے اور اکثر لوگوں کو یہ پریشانی لگ جاتی ہے کہ اب نیا جوڑا بچہ کب پیداکرے گا۔