’خواتین صرف ایک ہی کام ٹھیک طریقے سے کر سکتی ہیں کہ۔۔۔بھارتی سکالر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

’خواتین صرف ایک ہی کام ٹھیک طریقے سے کر سکتی ہیں کہ۔۔۔بھارتی سکالر نے ایسی ...
’خواتین صرف ایک ہی کام ٹھیک طریقے سے کر سکتی ہیں کہ۔۔۔بھارتی سکالر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے ایک مسلمان مذہبی سکالر نے عورت و مردکے مساواتی نظرئیے (صنفی مساوات)کو غیرشرعی قرار دے کر ایک نیا ہنگامہ برپا کر دیا ہے ۔ سکالر کنٹھاپورم اے پی ابوبکر مسلیئر کا کہنا تھا کہ ”خواتین کبھی بھی مردوں کے برابر نہیں ہو سکتیں کیونکہ وہ صرف بچے پیدا کرنے کا ٹھیک طرح سے کر سکتی ہیں، اس کے علاوہ ان کا کسی بھی کام میں مردوں سے کوئی موازنہ ممکن نہیں۔“
کیرالہ میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”خواتین ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہوتیں اور ان میں دنیا کو کنٹرول کرنے کی طاقت نہیں ہوتی۔ یہ طاقت صرف مرد کے پاس ہے۔ صنفی امتیاز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ منطق اسلام اور انسانیت کے خلاف ہے اور کچھ لوگوں کی عقلی و فہمی غلطی کا نتیجہ ہے۔خواتین کبھی بھی بچے پیدا کرنے کے علاوہ کوئی کام ڈھنگ سے نہیں کر سکتیں، وہ کبھی بھی کسی بحرانی صورتحال کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے خواتین کے ہمت و حوصلے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میں حیران ہوتا ہوں کہ دل کے آپریشن کرنے والے ہزاروں ڈاکٹروں میں کہیں ایک آدھ عورت ہوتی ہے، باقی سب مرد ہوتے ہیں۔“76سالہ سکالر اس سے قبل بھی خواتین کے متعلق کئی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔ ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں خواتین کے لیے 50فیصد مخصوص نشستوںکی تعداد بہت زیادہ ہے، یہ کم کی جانی چاہیے۔ ان کے اس بیان پر بھارت میں تنازع کھڑا ہو گیا تھا جس پر انہوں نے اپنا وہ بیان واپس لے لیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -