یورپ کا وہ ملک جہاں گھوڑوں کیلئے اپنی عزت بچانا مشکل ہو گیا، ایسا جنون کہ پولیس چکرا کر رہ گئی

یورپ کا وہ ملک جہاں گھوڑوں کیلئے اپنی عزت بچانا مشکل ہو گیا، ایسا جنون کہ ...
یورپ کا وہ ملک جہاں گھوڑوں کیلئے اپنی عزت بچانا مشکل ہو گیا، ایسا جنون کہ پولیس چکرا کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزر لینڈ کو یورپ کا کشمیر بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا ذکر آتے ہی سرسبزوشاداب پہاڑ وں،وادیوں اور دلکش نظاروں کا منظرذہن میں میں ابھرتا ہے اور اس امیر قوم کے تہذیب یافتہ لوگوں کا عکس نظروں میں کوند جاتا ہے مگر برطانوی اخبار”دی انڈیپنڈنٹ“ نے سوئٹزرلینڈ کے متعلق ایک انتہائی شرمناک خبر دی ہے۔ برطانوی اخبار نے سوئس میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں جانوروں اور بالخصوص گھوڑوں کے ساتھ جنسی اختلاط کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں 2013ءمیں جانوروں کے ساتھ جنسی اختلاط کے 1542واقعات رجسٹر کیے گئے تھے جو 2014ءمیں بڑھ کر 1709ہو چکے ہیں۔ ان واقعات میں سب سے زیادہ گھوڑوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ2014ءمیں 105واقعات میں گھوڑوں کو جنسی لذت کے لیے استعمال کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے سوئس عوام میں جانوروں کے ساتھ جنسی اختلاط کے واقعات میں اضافہ حیران کن ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں اس وقت جانوروں سے جنسی لذت حاصل کرنے کے عادی افراد کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔دوسری طرف ملک میں 18ہزار سے زائد فارم ہاﺅسز میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد گھوڑے پائے جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -