دُکھی خواتین کو دلاسہ دینے کیلئے مر دکرائے پر حاصل کرنے کی سہولت

دُکھی خواتین کو دلاسہ دینے کیلئے مر دکرائے پر حاصل کرنے کی سہولت
دُکھی خواتین کو دلاسہ دینے کیلئے مر دکرائے پر حاصل کرنے کی سہولت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) کہاوت مشہور ہے کہ ”دکھ بانٹنے سے ہلکا ہو جاتا ہے۔“کسی غمزدہ شخص کو دلاسے کے لیے کوئی آدمی میسر ہو جائے تو واقعی اس کے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔ اسی انسانی ضرورت کو جاپان کی ایک کمپنی نے کاروبار میں بدل دیا ہے اور دکھی خواتین کو دلاسہ دینے کے لیے مرد کرائے پر دینے کا کام شروع کر دیا ہے۔سوئی نیا(Soineya)نامی کمپنی اکیلی خواتین کو کرائے پر مرد فراہم کرتی ہے مگر یہ کسی غلط مقصد کے تحت نہیں ہوتا بلکہ ان مردوں کا کام ہوتا ہے کہ وہ رات بھر اس عورت کے ساتھ رہیں، اس کے ساتھ باتیں کریں اور اس کے دل کا بوجھ ہلکا کریں۔یہ مرد صرف بغل گیر ہونے اور دلاسہ دینے کی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔
کمپنی نے اس کام کے لیے کئی مرد ماڈلز کو ہائر کر رکھا ہے جو بوقت ضرورت کمپنی کے کہنے پر خواتین کے پاس جاتے ہیں۔ کمپنی خواتین سے ان ماڈلز کا ایک رات کا کرایہ 540پاﺅنڈز (تقریباً85ہزار 600روپے)وصول کرتی ہے۔کمپنی کے جاپانی نام ”سوئی نیا“ کے معنی ”سونے کے لیے ساتھی مہیا کرنے والا“ کے ہیں۔کمپنی کے پاس موجود ماڈلز کی عمریں 20سے 30 سال کے درمیان ہیں اور خواتین ان میں سے اپنی پسند کے مطابق منتخب کر سکتی ہیں۔کمپنی مرد کرائے پر دیتے وقت خواتین کو واضح طور پر بتاتی ہے کہ ”یہ مرد رات کو آپ کی تنہائی بانٹنے، باتیں کرنے اور بغل گیر ہو کر سونے کے لیے ہیں، اس کے علاوہ یہ کوئی کام نہیں کریں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -