ہوائی جہاز پر سفر کرنے کیلئے وہ اصول جن پر عمل کرکے آپ ساتھی مسافروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے سے محفوظ رہ سکتے ہیں
نیویارک(نیوزڈیسک)ہوائی سفر کے دوران کبھی کبھار کچھ لوگوں کے ساتھی مسافر کے ساتھ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں لیکن کچھ اصول ایسے ہیں کہ جن پر عمل کرکے ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکتا ہے،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
واش روم کا استعمال
جب بھی واش روم کا استعمال کریں تو زیادہ وقت مت لیں۔300سے زائد مسافروں کے لئے چند واش رومز ہوتے ہیں اور زیادہ وقت باتھ روم میں لگانے سے دیگر لوگ پریشانی اور غصے کا شکار ہوتے ہیں۔
خوشبو کا استعمال
جہاز میں سفر کے دوران آپ دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔اگر آپ کے جسم سے ناگوار بدبو آرہی ہوتو دیگر لوگوں کو اچھا نہیں لگتا اور وہ آپ کو بُری نظر سے دیکھتے ہیں۔جب بھی سفر کریں تو ہمیشہ خوشبو کا استعمال کریں۔
گردن والے کوشن کا استعمال
ساتھی مسافر کو کے کندھوں پر سر رکھ کر سونے کی بچائے گردن کے تکیے کا استعمال کریں۔اگر آپ نیند کے دوران ساتھی مسافر کو تنگ کریں گے تو لڑائی ہونے کا امکان ہے۔
کسی سے زبردستی بات نہ کریں
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ باقی لوگوں کے ساتھ بلاوجہ بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ہر انسان کا مزاج مختلف ہوتا ہے اور کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ خاموش رہتے ہیں لیکن اگر ان سے بات کی جائے تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔
سامان رکھتے اور نکالتے ہوئے
سیٹ کے اوپر موجود جگہ سے سامان نکالتے اور رکھتے ہوئے احتیاط سے کام لیں،کوئی بھی چیز ہاتھ سے نکل کر نیچے بیٹھے مسافر کو لگنے سے کافی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
سیٹ کو پیچھے کرتے ہوئے
ہمیشہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ سیٹ کو پیچھے کرتے ہوئے احتیاط کی جائے۔پیچھے بیٹھے ہوئے مسافر کا خاص خیال رکھیں۔
بار اٹھنا
سفر کے دوران بار بار اٹھنے سے پرہیز کریں کہ اس طرح دیگر مسافروں کو مشکل ہوتی ہے اور وہ آپ کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے۔