آدمی نے سمجھا زکام کا شکار ہے، لیکن ڈاکٹرکے پاس گیا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، جسم کا اہم ترین حصہ کاٹنا پڑگیا کیونکہ۔۔۔ آپ بھی جانئے اور ہمیشہ احتیاط کریں

آدمی نے سمجھا زکام کا شکار ہے، لیکن ڈاکٹرکے پاس گیا تو زندگی کا سب سے بڑا ...
آدمی نے سمجھا زکام کا شکار ہے، لیکن ڈاکٹرکے پاس گیا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، جسم کا اہم ترین حصہ کاٹنا پڑگیا کیونکہ۔۔۔ آپ بھی جانئے اور ہمیشہ احتیاط کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کو زکام اور معمولی بیماری لاحق ہوئی تاہم بیوی کے اصرار پر وہ اپنے ڈاکٹر کے پاس چلا گیا، جس نے ایسی بیماری بتا دی کہ اس شخص کی زندگی ہی ویران ہو گئی۔اسے دونوں ٹانگوں سے ہی محروم ہونا پڑ گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 3بچوں کا باپ 36سالہ جیمز میکے اپنے جنرل فزیشن کے پاس گیا تو اس نے فوری طور پر ایمبولینس منگوائی اور جیمز کو رائل برکشائر ہسپتال ریفر کر دیا۔ ہسپتال میں جب اس کے ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ وہ سیپسز (Sepsis)نامی بیماری میں مبتلا تھا جس میں پیپ اور ریشہ پیدا کرنے والے بیکٹیریا خون کی وریدوں میں سرایت کر جاتے ہیں اور متاثرہ اعضاءسڑنے لگتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جیمز کی ٹانگیں مرض سے متاثر ہیں چنانچہ کاٹنی پڑیں گی۔ دو ہفتے تک ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا اور پنڈلیوں سے نیچے دونوں ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔

’سوچ رہی ہوں اپنے شوہر کی دوسری شادی کروادوں کیونکہ۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے
رپورٹ کے مطابق جیمز کو اب انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ روبہ صحت ہے۔ جیمز کی سالی لوسی ویب کا کہنا تھا کہ ”جیمز کو محض 2دن کے لیے زکام اور معمولی بیماری ہوئی۔ جب ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ وہ بہت بڑی مصیبت کا پیش خیمہ تھی۔ جیمز اب بھی بہت پرامید ہے اور اس کے مثبت روئیے سے ہم تمام خاندان والوں کو حوصلہ ملا ہے۔ وہ اب بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے اور اپنے بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنا چاہتا ہے۔“ لوسی سمیت جیمز کے دیگر اہلخانہ چندہ جمع کر رہے ہیں تاکہ اسے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے مناسب علاج کروایا جا سکے۔ انہوں نے چندہ جمع کرنے کے آن لائن پلیٹ فارم گو فنڈ می(Go Fund Me)پر بھی لوگوں سے چندے کی اپیل کر رکھی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -