قبرستان کی صفائی کے دوران کئی سو سال پرانی قبر دریافت، ماہرین نے کھولی تو اندر موجود لاش کے جسم پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر ہر کوئی خوف میں ڈوب گیا

قبرستان کی صفائی کے دوران کئی سو سال پرانی قبر دریافت، ماہرین نے کھولی تو ...
قبرستان کی صفائی کے دوران کئی سو سال پرانی قبر دریافت، ماہرین نے کھولی تو اندر موجود لاش کے جسم پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر ہر کوئی خوف میں ڈوب گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک (نیوز ڈیسک) قدیم قبرستانوں سے وابستہ پراسرار داستانیں کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن تھائی لینڈ میں ایک قبرستان کی صفائی کے دوران ایسی چیز دریافت ہوگئی کہ دیکھنے والے خوف سے کانپ اٹھے۔
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام مقدان شہر کے قدیم قبرستان کی صفائی کروارہے تھے کہ ایک پرانی قبر میں ایسا انسانی ڈھانچہ پڑا مل گیا جس کی جلد کا زیادہ تر حصہ ابھی تک موجود تھا۔ اس کی جلد پر عجیب و غریب نقش و نگار بنے ہوئے تھے جن کے بارے میں اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ قدیم زمانے کے کالے جادو سے متعلقہ نقوش ہیں جنہیں لاش کی حفاظت کے لئے بنایا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاش کی جلد کے اوپر مختلف قسم کے جانوروں کی تصاویر بنی ہوئی ہیں جبکہ اس پر قدیم تحریر بھی لکھی ہوئی ہے جو بظاہر سنسکرت زبان کے الفاظ پر مشتمل دکھائی دیتی ہے۔

اسرائیلی سائنسدانوں نے نادر”مفکر“مورتی کا کھوج لگالیا
اگرچہ یہ غالب امکان یہی ہے کہ یہ نقش و نگار لاش کی حفاظت کے لئے بنائے گئے لیکن ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ اس شخص کی ہلاکت بھی انہی کالے جادو کے نقش و نگار کی وجہ سے ہوئی ہو۔ طبی ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس شخص کی موت کی بنیادی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس کی جلد بوجوہ اس قدر سخت ہوگئی تھی کہ اس کی جراہی ممکن نہ تھی اور یہ درد سے تڑپتا ہوا بالآخر موت کے منہ میں چلا گیا۔ ماہرین اس بات پر حیران ہیں کہ لاش کی جلد گلنے سڑنے سے محفوظ کیسے رہی، البتہ توہمات پر یقین رکھنے والے کہہ رہے ہیں کہ اس پر بنے جادوئی نقش و نگار ہی اس کی حفاظت کا سبب بنے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -