’اپنی بیگموں کو خوف اور دھمکیوں کے ذریعے قابو کرو‘ایک مشورہ جس نے ہنگامہ برپا کردیا

’اپنی بیگموں کو خوف اور دھمکیوں کے ذریعے قابو کرو‘ایک مشورہ جس نے ہنگامہ ...
’اپنی بیگموں کو خوف اور دھمکیوں کے ذریعے قابو کرو‘ایک مشورہ جس نے ہنگامہ برپا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ہر مذہب اور خصوصاً اسلام میں خواتین کے ساتھ شفقت اور عزت سے پیش آنے کا درس دیا گیا ہے لیکن عیسائی عقائد کے مطابق ازدواجی مشورے فراہم کرنے کے دعویدار ایک مشہور ماہر نے خواتین کے ساتھ سلوک کا ایک انتہائی افسوسناک طریقہ بتاکر دنیا کو حیران کردیا ہے۔
عیسائی تعلیمات کا پرچار کرنے والی ویب سائٹ کے میزبان رولو توماسی نے ”ازدواجی تعلقات کا لطف“ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بائبل کہتی ہے کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ عورتوں پر اپنا تسلط قائم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عیسائی مردوں کو چاہیے کہ وہ اپنی بیویوں کو خوف اور دہشت میں مبتلا کرکے رکھیں کیونکہ اسی طرح انہیں ایک پرلطف ازدواجی تعلق نصیب ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں: سمگلنگ کے دوران پکڑا جانے والا 150 کلو سونا نیلام کرنے کا فیصلہ، کیسے سمگل کیا جاتا تھا اور پکڑا کس طرح گیا؟ ایسی تفصیلات کہ ذہن کو چکرادیں
توماسی کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اکثر عیسائی مرد اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں جبکہ درحقیقت ہونا یہ چاہیے ان کی بیویاں ان کے خوف میں مبتلا رہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی بیوی پٹڑی سے اترتی نظر آئے تو خاوند کو اسے کہنا چاہیے کہ ”دیکھو وہ دروازہ ہے۔“ تاکہ اسے اپنی وقعت کا احساس ہوجائے۔
توماسی نے اپنے نظریات کو بائبل کی تعلیمات کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بیوی کی ضروریات کا خیال رکھنا مرد کی ذمہ داری ہے لیکن ضروری نہیںہے کہ اسے اتنا ہی اچھا کھانا دیاجائے جیسا کہ وہ مانگتی ہے اور نہ ہی اسے اس کی خواہشات کے مطابق کپڑے اور گھر فراہم کرنا ضروری ہے، اور یہ کہ خوف اور دہشت سے بھرپور ازدواجی تعلق ضروری ہے۔ توماسی کے ان نظریات کے سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث چھڑگئی ہے اور جہاں ایک طرف انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں کچھ قدامت پسند عیسائی طبقات کی طرف سے انہیں حمایت بھی مل رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -