رن وے پر ٹیک آف کے دوران مسافر طیارے کے انجن نے آگ پکڑلی اورپھر۔۔۔ انتہائی تشویشناک خبر آگئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے شکاگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز امریکن ایئرلائنز کے ایک طیارے کے انجن میں ٹیک آف کے وقت آگ لگ گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور 21مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق طیارہ میامی کے لیے روانہ ہو رہا تھا لیکن ٹیک آف سے چند لمحے قبل ایک دھماکہ ہوا اور انجن میں آگ لگ گئی جس نے طیارے کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ صورتحال دیکھ کر طیارے کے اندر مسافروں کی بھگدڑ مچ گئی۔
مسافر جہاز کی پرواز شروع ہونے کے 40 منٹ بعد ائیرہوسٹس نے دروازے کی طرف دیکھا تو ایسا منظر کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، جہاز میں ہلچل مچ گئی کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کو روک دیا اور مسافروں کو باہر نکالنا شروع کر دیا تاہم تب تک آگ بہت پھیل چکی تھی جس کے باعث 21افراد زخمی ہو گئے۔ ایک مسافر نے واقعے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے میں خوفناک آگ لگی ہوئی ہے اور مسافر خوف کے مارے چیخ رہے ہوتے ہیں۔ ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ’’ہولناک آگ دیکھ کر مجھے لگا کہ آج میں مرنے جا رہا ہوں۔‘‘ رپورٹ کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور طیارے میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔