”گوبھی کی طرح تیرا۔۔۔“بھولاریکارڈ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کیخلاف میدان میں کود پڑا، واضح پیغام دیدیا

”گوبھی کی طرح تیرا۔۔۔“بھولاریکارڈ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید ...
”گوبھی کی طرح تیرا۔۔۔“بھولاریکارڈ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کیخلاف میدان میں کود پڑا، واضح پیغام دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے آج کل ایک متنازعہ ”ٹوئٹ “ کی وجہ سے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پر موضوع بحث ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ایک ڈاکٹر نے میری بہن کو فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجی تھی اور میری بہن کو فرینڈ ریکوسٹ بھیج کر ہراساں کیا گیا، اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شرمین عبید چنائے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے ٹوئٹ واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی خاتون کے متنازعہ ٹوئٹ کے بعد بھولا ریکارڈ بھی منظر عام پر آگیا اور اس نے شرمین عبید چنائے کو انتہائی سخت پیغام دے دیا ۔

”یہ دیکھو میری سالگرہ کا کیک۔۔۔“ مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور ”موقع“ دیدیا، کیک پر بنا ’شیر‘ دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، صارفین نے کیا کچھ کہا؟ جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
بھولا ریکارڈ متنازعہ ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے اب سوشل میڈ یا پر معروف شخصیت بن گیا ہے اور اس کا خصوصی ڈائیلاگ ”پنچ ہزار درہم خرچے نیں،جائیداداں ویچ چھڈیاں نیں“ زبان ذد عام ہو گیا ہے ،جب کہ اس کی دلچسپ تبصروں سے مزین ویڈیوز اور تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”فیس بک“ پر آتی رہتی ہیںمگر اب کی بار بھولا ریکارڈ نے آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کو انتہائی سخت لہجے میں پیغام دے دیا ہے، اپنی تازہ ویڈیو میں شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے بھولا ریکارڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی روش بدل لیں، غریب لوگوں کو استعمال نہ کریں، آپ غریب لوگوں کے نام پر پیسہ لے کر انھیں استعمال کرتی ہو اور اسی بنیاد پر آپ ایوارڈ حاصل کرلیتی ہو۔ گوبھی کی طرح آپ کا منہ ہے ا ٓپ کو فیس بک پر کوئی فرینڈ ریکویسٹ بھیجے تو آپ فوری طور پر قبول کر لیتی ہیں ، آپ غریب خواتین کا استعمال کرتی ہیں ، اب اگر آپ کی طرف سے کوئی ایسی بات سننے میںآئی تو آپ کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -