”اپنی جینز کو کبھی مت دھوئیں اور بدبو سے بچانے کیلئے۔۔۔“ جینز بنانے والے معروف ترین برینڈ ”لیوائس“ کے سی ای او نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”اپنی جینز کو کبھی مت دھوئیں اور بدبو سے بچانے کیلئے۔۔۔“ جینز بنانے والے ...
”اپنی جینز کو کبھی مت دھوئیں اور بدبو سے بچانے کیلئے۔۔۔“ جینز بنانے والے معروف ترین برینڈ ”لیوائس“ کے سی ای او نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جینز کی پینٹ بنانے والے دنیا کے معروف ترین برانڈ ”لیوائس“ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) چپ برگ کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنی جینز کی پینٹ واشنگ مشین سے کوسوں دور رکھ چاہئے۔ وہ ناصرف دوسروں کو یہ مشورہ دیتے ہیں بلکہ خود بھی اس پر سختی سے عمل کرتے ہیں اور اپنی پینٹ کو کبھی بھی واشنگ مشین میں نہیں دھوتے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
چپ برگ کا دعویٰ ہے کہ جینز کو واشنگ مشین سے دور رکھنے سے یہ بہترین حالت میں رہتی ہے اور ماحول کیلئے بھی بہتر ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جینز کو دھونے سے زیادہ بہتر اسے انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت پر رکھنا چاہئے۔ ایک مہینے میں ایک مرتبہ جینز کو انتہائی ٹھنڈے درجہ حرارت میں رکھنے سے اس میں بدبو پیدا نہیں ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -