’جون کی اس تاریخ کو زوردار زلزلے آئیں گے اور دنیا تباہ ہوجائے گی‘انتہائی خوفناک پیشنگوئی سامنے آگئی

ڈیلی بائیٹس

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سازشی نظریہ ساز دنیا کے خاتمے سے متعلق آئے روز کوئی نہ کوئی پیش گوئی کرتے رہتے ہیںاور اب ایک عیسائی یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی نئی ویڈیو میں دنیا کے خاتمے کے متعلق ایسا خوفناک دعویٰ کر دیا گیا ہے جس نے پوری دنیا کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ ”دنیا کے خاتمے میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ 23جون کو امریکی جزیرے پیورٹوریکو کے ساحل کے قریب سمندر میں مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے ایک بڑے سائز کا شہاب ثاقب گرے گا جس سے ہولناک سونامی اور زلزلے پیدا ہوں گے اور دنیا مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔“

’اتنے عرصے بعد دنیا میں ایک بھی انسان باقی نہ رہے گا‘ سائنسدانوں نے سب سے تشویشناک اعلان کردیا، انسانوں کے خاتمے کا وقت بتادیا
رپورٹ کے مطابق ویڈیو کے ٹائٹل میں لکھا گیا ہے کہ ”یہ کوئی افواہ نہیں، اہل زمین کے لیے فوری تنبیہ ہے۔“ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ”سمندر میں شہاب ثاقب گرنے کا واقعہ خدا کی طرف سے ہو گا جس کا مقصد دنیا کو خاتمے کی طرف لیجانا ہو گا۔ یہ شہاب ثاقب سمندر میں گرنے کے باعث تین دن کے لیے زمین کی گردش رک جائے گی اور دنیا بھر میں قیامت خیز واقعات کا آغاز ہو جائے گا جس میں سونامی اور زلزلے سرفہرست ہوں گے۔ ریکٹر سکیل پر ان زلزلوں کی شدت 12 ہو گی اور ان کے جھٹکے پوری دنیا میں محسوس کیے جائیں گے۔ شہاب ثاقب سے جو سونامی اٹھیں گے ان کی رفتار 53کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔“
ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت اس واقعے کے متعلق جانتی ہے۔ اسے معلوم ہے کہ کیا ہونے جا رہا ہے لیکن وہ یہ بات عوام سے چھپا رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی طرف سے ماضی کے دعوﺅں کی طرح اس دعوے کو بھی محض افواہ قرار دے دیا گیا ہے۔