حکومتی وزیر نے اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 700دلہنوں کو ایسا تحفہ دیدیا کہ شوہروں کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے

حکومتی وزیر نے اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 700دلہنوں کو ایسا تحفہ دیدیا کہ ...
حکومتی وزیر نے اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 700دلہنوں کو ایسا تحفہ دیدیا کہ شوہروں کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال(ڈیلی پاکستان آن لائن )شادی میں مہمان ہمیشہ ایسا تحفہ دیتے ہیں جوکہ جوڑے کی نئی آنے والی زندگی میں خوشیاں لا سکے یا پھر ایسی چیز تحفے میں دی جاتی ہے جس سے دونوں کا فائدہ ہو تاہم بھارتی ریاست مادھیا پردیش کے وزیر نے 700اجتماعی شادیوں کی تقریب میں تمام دلہنوں کو ’تھاپی‘تحفے میں دی ہے جسے عمومی طور پر خواتین کپڑے دھونے کیلئے استعمال کرتی ہیں جوکہ ’بیٹ‘ کی شکل کی طرح ہوتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر گوپال بھرگاوا کی جانب سے دلہنوں کو نصیحت بھی کی گئی کہ ’اگر ان کا شوہر شراب پی کر آئے یا پھر انہیں حراساں کرنے کی کوشش کرے اور اوپر سے اپنی اصلاح کرنے سے انکار کرے تو اس کا استعمال کرتے ہوئے ان کی دھنائی کریں “۔وزیر کی جانب سے دیئے جانے والے تحفے پر ایک تحریر بھی درج ہے کہ یہ شرابیوں کو سبق سکھانے کیلئے ہے،پولیس اس میں دخل نہیں دے گی ‘۔
وزیر کی جانب سے تمام دلہنوں کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے شرابی ہونے یا پھر ان سے متعلق دیگر شکایات بھی اسے دے سکتی ہیں ۔بھارتی وزیر کا کہناہے کہ جب کبھی وہ اپنے حلقے کا دورہ کرتے ہیں تو خواتین شوہر کی شراب نوشی کی شکایت کرتی ہیں ،وہ بتاتی ہیں کہ جو تھوڑا بہت وہ کماتی ہیں ان کے شوہر شراب پینے کیلئے ان سے چھین کر لے جاتے ہیں جبکہ ان کے حلقے میں خواتین شوہروں کی مار کا نشانہ بھی بنتی ہیں ۔
بھارتی وزیر گوپال کا کہناتھا کہ تھاپی تحفے میں دینا کا خیال انہیں اس وقت آیا جب ایک خاتون نے ان سے پوچھا کہ وہ اپنے شوہر کو شراب نوشی سے روکنے کیلئے اس تھاپی سے اسے مارنا شروع کر دے ۔جس کے بعد میں نے 10ہزار تھاپیاں بنوانے کا ٹھیکہ دے دیا اور انہیں ان خواتین کو دینے کافیصلہ کیا جن کے شوہر شراب نوشی کرتے ہیں ۔ان کا کہناہے کہ حکومت اور پولیس اس مسئلے پر اکیلی قابو نہیں پاسکتی ،لوگوں کو خود قدم بڑھانا ہوگا ،تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے جب لوگوں نے تبدیلی لانے کی کوشش کی اور انہوں نے چیزوں کو مزید بہتر بنا دیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -