ائیرلائن کے پائلٹ نے خاتون مسافرکو تھپڑ دے مارا کیونکہ۔۔۔ایسی خبر آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

ائیرلائن کے پائلٹ نے خاتون مسافرکو تھپڑ دے مارا کیونکہ۔۔۔ایسی خبر آگئی کہ ...
ائیرلائن کے پائلٹ نے خاتون مسافرکو تھپڑ دے مارا کیونکہ۔۔۔ایسی خبر آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ کچھ عرصے میں ہوائی جہازوں میں مسافروں پر عملے کے تشدد کی خبریں تواتر کے ساتھ آنے لگی ہیں۔ ابھی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے عملے کے ایک مسافر پر بہیمانہ تشدد کی بازگشت ختم نہیں ہوئی تھی کہ امریکہ ہی سے ایسی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس نے ایک بار پھر ہنگامہ برپا کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس ویڈیو میں ڈیلٹا ایئرلائنز کا پائلٹ ایک مسافر خاتون پر تشدد کر رہا ہوتا ہے۔ یہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے اٹلانٹاایئرپورٹ پر جیٹ وے میں پیش آیا ۔

جہاز پر چڑھتے ہی کینسر کے مریض نے ایسی چیز مانگ لی کہ ائیرلائن نے اُٹھا کر باہر پھینک دیا، ایسا کیا مانگا تھا؟ حقیقت جان کر اس حرکت پر آپ کے غصے کی بھی انتہا نہ رہے گی
رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جیٹ وے میں دو خواتین کا آپس میں جھگڑا ہو گیا اور وہ گتھم گتھا ہو گئیں۔ پائلٹ نے ان کا جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کی اور اس دوران ایک خاتون کو تھپڑ جڑ دیئے۔ ڈیلٹا ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے پائلٹ کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کی گئی ہیں جن میں معلوم ہوا ہے کہ پائلٹ نے یہ اقدام جھگڑا ختم کرانے کے لیے اٹھایا، چنانچہ اب پائلٹ کو نوکری پر بحال کر دیا گیا ہے۔“واضح رہے کہ یہ واقعہ 21اپریل کو پیش آیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -