آدمی کو دل کا دورہ، یمبولینس نہ پہنچی تو خود ہی ایسا کام کردیا کہ دل پھر سے بھرپور انداز میں دھڑکنے لگا، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر ڈاکٹروں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

آدمی کو دل کا دورہ، یمبولینس نہ پہنچی تو خود ہی ایسا کام کردیا کہ دل پھر سے ...
آدمی کو دل کا دورہ، یمبولینس نہ پہنچی تو خود ہی ایسا کام کردیا کہ دل پھر سے بھرپور انداز میں دھڑکنے لگا، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر ڈاکٹروں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں ایک آدمی کو دل کا دورہ پڑا۔ ایمبولینس کے بروقت نہ پہنچنے پر اس نے خود ہی ایسا کام کر دیا کہ اس کا دل دوبارہ بھرپورطریقے سے دھڑکنے لگا۔ جب اس نے ڈاکٹروں کو یہ طریقہ بتایا تو ان کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے۔
دی نیشنل کی رپورٹ کے مطابق ہیملٹن شہر کے رہائشی جان گریفن نامی اس شخص کے ہمسائے نے جانوروں کے باڑے کے گرد 8ہزار وولٹ کرنٹ کی حامل تار لگا رکھی تھی۔ جب جان کو ہارٹ اٹیک آیا اور ایمبولینس نہ پہنچی تو اس نے ہمسائے کی اس برقی باڑ کو چھو لیا۔ کرنٹ اس کے جسم میں دوڑنے سے اس کا دل دوبارہ معمول کے مطابق دھڑکنے لگا اور موت کا خطرہ اس کے سر سے ٹل گیا۔

خاتون کی کمر پر تل، ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کروانے گئی تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تل دراصل کیا تھا؟ کبھی تصور بھی نہ کرسکتی تھی
69سالہ جان گریفن کا کہنا تھا کہ ”اس روزجب مجھے ہارٹ اٹیک آیا تو میں گھر میں موجود تھا۔ کال کرنے کے باوجود ایمبولینس جب کافی دیر تک نہ آئی تو میں بمشکل باہر نکلا اور اپنے صحن کے باہر لگی برقی تار کو پکڑ لیا۔ کرنٹ کا جھٹکا لگنے سے میرا دل دوبارہ ٹھیک سے دھڑکنے لگا۔ جب بعدازاں میڈیکل سٹاف پہنچا تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح تاروں کو چھونا خطرناک ہو سکتا تھا۔ میں کسی اور کو تو مشورہ نہیں دوں گا کہ ایسی حالت میں یہ کام کرے لیکن بہرحال اس برقی تار نے میری زندگی بچا لی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -