بغدادی نے وابستگان کو شادی کی اجازت دے دی

بغدادی نے وابستگان کو شادی کی اجازت دے دی
بغدادی نے وابستگان کو شادی کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور شام میں سرگرم جنگجوگروپ ISISکے سربراہ ابوبکرالبغدادی نے اپنے عسکری گروپ کے وابستگان کو شادیوں کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کارکن شادی کے خواہش مند ہیں ،انہیں اجازت ہے۔
شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک گروپ کے مطابق شادی کے خواہش مندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نام اور پتے دے دیں جبکہ جون کے شروع میں ISISنے کنواری لڑکیوں کی دستاویزات اور پوچھ گچھ بھی کی تھی۔عراقی قصبے بیجی میں اس نوعیت کے واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے تھے۔ اس قصبے پر داعش کا قبضہ ہے اور یہاں کی غیر شادی شدہ خواتین کی کوشش رہی کہ وہ سنی عسکریت پسندوں کی شادی کی خواہش سے بچ سکیں۔
عرب میڈیا کے مطابق بیجی کی رہائشی خواتین نے بتایا کہ انہیں اس وقت بہت خوف محسوس ہوا جب داعش کے عسکریت پسند گھر گھر جاکر غیر شادی شدہ خواتین کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کر رہے تھے اوران لوگوں کا کہنا تھا کہ بہت سے مجاہدین غیر شادی شدہ ہیں اور وہ شادی کرنا چاہتے ہیں جبکہ اگست کے آغاز میں یزیدی قبیلے کی قبضے میں لی گئی خواتین کو عمر کے لحاظ سے بانٹ دیا گیا تاہم انہیں اسلام قبول کرنے کے لیے کوئی دھمکی نہیں دی گئی۔
ایک یزیدی عورت نے کہا کہ جنگجو شادی کرنے کے خواہشمند ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ انہیں گھروں میں مکمل آرام اور سکون سے بھر پور خوشگوار زندگی گذارنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -