ماں کے پیٹ سے بچہ چرانے کی بھیانک کوشش

ماں کے پیٹ سے بچہ چرانے کی بھیانک کوشش
ماں کے پیٹ سے بچہ چرانے کی بھیانک کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ایک خود غرض اور بے ھس خاون نے بچے کی خواہش میں ایک حاملہ ماں کو مار کر اس کا پیٹ چاک کرکے بچے کو رحم مادر سے نکال لیا۔ ٹیسپک نامی شہر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ماریا نے پولیس کے سامنے اپنے بھیانک جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے اولاد کی شدید خواہش تھی اور جب اس کے ایام میں کچھ تاخیر ہوئی تو اس کے گھر والے بھی یہ سمجھے کہ وہ حاملہ ہے۔ اس نے سچ بیان کرنے کی بجائے یہ جھوٹ بول دیا کہ واقعی ایسا ہے اور بالآخر کچھ ماہ بعد اسے یہ فکر لاحق ہوگئی کہ جھوٹ کا بھرم کیسے رکھے، مقتولہ خاتون نادیہ کو اس نے کئی دفعہ اپنے بچے کو سکول لاتے لیجاتے دیکھا تھا اور اسے حاملہ دیکھ کر اس کے دماغ میں یہ شیطانی خیال آیا کہ اسے ہلاک کرکے اس کے پیٹ سے بچہ نکال لے۔ پھر ایک دن اس نے نادیہ کو یہ کہہ کر اپنے گھر بلایا کہ وہ اسے آنے والے بچے کیلئے کچھ کپڑے تحفتاً دینا چاہتی ہے ۔ گھربلا کر اس نے تشدد کرکے آٹھ ماہ کی حاملہ نادیہ کو بے ہوش کردیا اور پھر ایک چاقو سے اس کا پیٹ چاک کرکے بچے کو باہر نکال لیا۔ بدقسمتی سے ماں کی ہلاکت کے ساتھ ہی بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔ ماریہ نے ایمبولینس بلو اکر بچے کو ہسپتال پہنچایا اور بعدازاں فرار ہوگئی۔ مقتولہ کے خاوند کی شکایت کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کی اور بالآخر شواہد ملنے پر قاتلہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسے دیرے قتل کے جرم میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -